تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا جنھوں نے انڈیا میں متنازع مِس ورلڈ مقابلہ جیتا: ’خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، مقصد باقی رہتا ہے‘


تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا مس ورلڈ 2025کا مقابلہ جیت گئی ہیں۔ انڈیا کے شہر حیدر آباد میں ہونے والے مس ورلڈ کے 72 ویں ایڈیشن میں فرسٹ رنر اپ یعنی دوسرے نمبر پر ایتھوپیا کی ہیسیٹ ڈیریز اور دوسری رنر اپ یعنی تیسری پوزیشن مارٹنیک کی اوریلی یوہاچم نے حاصل کی۔تنازعات کا شکار یہ مقابلہ سات مئی کو شروع ہوا اور 31 مئی کو نئی مس ورلڈ کے انتخاب پر تمام ہوا ہے۔ میزبان ملک انڈیا کی نندنی گپتا ٹاپ 20 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، لیکن فاتح نہیں بن سکیں۔فائنل راؤنڈ میں ججز نے حسیناؤں سے سوالات کیے جن کے جوابات ان کی کارکردگی میں شامل ہوئے۔Getty Images’مس ورلڈ صرف ایک مقابلہ نہیں، ایک وعدہ ہے‘ججوں میں شامل اداکار سونو سود نے ان سے پوچھا کہ مس ورلڈ کے اس سفر نے آپ کو ذاتی ذمہ داریوں کے بارے میں کیا سکھایا؟میں تھائی لینڈ اوپل سُچاتا نے فائنل راؤنڈ میں جواب دیا تھا کہ ’ایسا انسان بنیں جس کی طرف سب دیکھیں۔ آپ کے قریب کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتا ہے جو آپ سے متاثر ہو رہا ہوتا ہے چاہے وہ کوئی بچہ ہو یا آپ کے والدین ہوں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’میں نے یہاں اس مقابلے سے جو سیکھا ہے وہ ذمہ داری ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیا ہیں یا آپ نے کیا حاصل کیا ہے کوئی نہ کوئی آپکی طرف دیکھنے والا ضرور ہوتا ہے۔ ’لوگوں کی رہنمائی کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہآپ جو بھی کریں پُروقار طریقے سے کریں یہ وہ بہترین چیز ہے جو اپنے گرد موجود لوگوں کے لیے کر سکتے ہیں۔‘مس ورلڈ کی فاتح سُچاتا نے دو روز قبل اپنے انسٹاگرام سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا ’یہ صرف تھائی لینڈ کی نمائندگی کرنے کے بارے میں نہیں تھا، یہ ان بہت سی خواتین کے بارے میں ہے جن کی آواز نہیں سنی گئی، وہ اپنی آواز کا استعمال کرتے ہوئے کسی ایسی چیز کے لیے کھڑے ہو رہی ہیں جو واقعی اہم ہے۔‘انھوں نے اپنے سفر کے بارے میں لکھا، ’مس ورلڈ صرف ایک مقابلہ نہیں ہے، یہ ایک پلیٹ فارم اور ایک وعدہ ہے۔ یہ صرف بصری خوبصورتی کے بارے میں نہیں بلکہ حقیقی عمل سے متعلق ہے۔ اس سفر نے مجھے سکھایا کہ خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، لیکن مقصد باقی رہتا ہے۔‘’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیںانڈین حسینہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزاممقابلۂ حسن میں شریک پاکستانی ماڈل روما مائیکل پرتنقید: ’آپ بکنی شو میں حجاب کی توقع کیوں کرتے ہیں‘مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والی 81 سالہ دادی: ’لوگ میری طرح جینا چاہتے ہیں‘مس ورلڈ کا لباس ’پرسکون طاقت کی علامت‘اپنے فائنل میں پہنے جانے والے لباس کی خصوصیت کے بارے میں انسٹاگرام پوسٹ میں انھوں نے لکھا ’یہ گاؤن شفا یابی اور پرسکون طاقت کی علامت ہے۔ یہ لباس اوپل نامی جوہر سے متاثر ہے جو لچک ، خوبصورتی اور تبدیلی کے لیے پہچانا جاتا ہے۔‘'چمکتا ہوا سفید کپڑا اور اوپل جیسے نازک پھول ان خواتین کی عکاسی کرتے ہیں جو خوف کے بجائے امید کا انتخاب کرتی ہیں۔ نرم جھالر دردمندی کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔کس طرح ایک دل بہت سے لوگوں کو جگا سکتا ہے۔‘’سواروسکی کرسٹل اندرونی روشنی کی طرح چمکتے ہیں جو ہمیں اندھیرے میں رہنمائی کرتا ہے۔ یہ ایک لباس سے زیادہ ہے۔ یہ ہر اس عورت کو خراج تحسین ہے جو غیر یقینی صورتحال میں بھی خواب دیکھنے کی ہمت کرتی ہے۔ اوپل کی طرح، وہ اپنی روشنی میں چمکتی ہے۔‘’میں سفیر بننا چاہتی ہوں‘بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کرنے والی اوپل سُچاتا نے مس ورلڈ ویب سائٹ پر اپنے پروفائل میں کہا کہ وہ ایک دن سفیر بننے کی امید کرتی ہیں۔بین الاقوامی تعلقات کے علاوہ وہ نفسیات اور بشریات میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔اس نے ان تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے جو چھاتی کے کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہیں۔ وہ بریسٹ ٹیومر سروائیور بھی ہیں۔اوپل خواتین، خاص طور پر نوجوان خواتین میں تعلیم پھیلانے کے بارے میں بہت آواز اٹھاتی رہی ہیں۔وہ جانوروں سے محبت کرنے والی بھی ہیں اور ان کے پاس 16 بلیاں اور پانچ کتے ہیں۔خوبصورت تاج کے ساتھ، اوپل نے 10 لاکھ ڈالرکا انعام بھی حاصل کیا ہے۔یہ رقم مس ورلڈ آرگنائزیشن اور اس کے شراکت داروں کی طرف سے انعامی رقم کے طور پر فاتح کو دی جاتی ہے۔مقابلے پر تنازعیہ مقابلہ تنازعات میں گھرا ہوا تھا۔ مس انگلینڈ 2025 کی فاتح میلا میگی جو ایونٹ کو درمیان میں چھوڑ کر چلی گئی تھیں انھوں نے ایونٹ کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ملا میگی نے ایک برطانوی اخبار کو بتایا، 'انھوں نے (منتظمین) مجھے ایک طوائف کی طرح محسوس کروایا۔'میلا میگی مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کے لیے 7 مئی کو حیدرآباد آئیں اور 16 مئی کو واپس چلی گئیں۔ ان کے اس بیان کے بعد تلنگانہ کی سیاست میں بھی ہلچل مچ گئی تھی۔برطانوی ٹیبلوئڈ اخبار 'دی سن' کو دیے گئے انٹرویو میں میگی نے اس تقریب پر کئی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔انھوں نے کہا، 'میں وہاں تبدیلی کی مثال بننے گئی تھی، لیکن وہاں جانے کے بعد مجھے ایسا لگا جیسے میرے ساتھ کھلونے کی طرح سلوک کیا گیا ہے۔ وہاں رہنا میری اخلاقیات کے خلاف ہے۔ منتظمین کی نظر میں ہم صرف تفریح کا ذریعہ تھے، انھوں نے مجھے ایسا محسوس کیا جیسے میں ایک طوائف ہوں، ہمیں امیر مرد سپانسرز کے سامنے پریڈ کروائی گئی۔'میلا میگی نے کہا تھا کہ ’مس ورلڈ جیسے مقابلوں کا دور ختم ہو گیا ہے۔ دنیا کو بدلنے کے لیے آواز اٹھانے سے پہلے یہ کراؤن اور سیش کسی کام کے نہیں ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ ناشتے سے شروع کرتے ہوئے سارا دن میک اپ اور بال بنا کر گاؤن پہن کر بیٹھیں گے۔‘’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق، جب ملا میگی کو کچھ مردوں سے 'شکریہ' کے نام پر تفریح کرنے کے لیے کہا گیا تو وہ بے حد بے چین اور ناراض ہو گئیں۔انھوں نے کہا، 'ہر میز پر دو لڑکیوں کو چھ مہمانوں کے ساتھ بٹھایا گیا تھا۔ ہمیں کہا گیا کہ ہمیں ان کے ساتھ بیٹھ کر پوری شام ان کی تفریح کرنی ہے۔ مجھے یہ بات بہت غلط لگی۔ میں وہاں لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے نہیں گئی تھی۔ مس ورلڈ جیسے مقابلے کی کچھ قدر ہونی چاہیے، لیکن یہ تقریب پرانے زمانے کی سوچ میں پھنسی ہوئی ہے، یہ پرانی ہے۔ انھوں نے مجھے ایسا محسوس کرایا جیسے میں ایک طوائف ہوں۔'ملا میگی نے کہا، 'میں اس معاملے پر بات کرنا چاہتی تھی جس کے لیے میں سماجی خدمت کر رہی ہوں۔ لیکن وہاں موجود مرد غیر ضروری اور غیر متعلقہ باتیں کر رہے تھے۔ یہ میرے لیے ایک غیر آرام دہ تجربہ تھا۔ مجھے ایسا ہونے کی امید نہیں تھی۔ وہ ہمیں برابری کی طرح نہیں بلکہ بچوں کی طرح دیکھتے تھے۔'دوسری طرف منتظمین اور حکومتی شخصیات نے ان کے دعوؤں کی تردید کی تھی۔ ہائیپوگیمی: وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند خواتین جو اپنے سے کم قابل مردوں سے رشتہ جوڑنے پر مجبور ہیںکانز میں مودی کی تصویر والا ہار اور مانگ میں سندور: ’اگلا پدم شری یا رکنِ پارلیمان کا ٹکٹ ان کو ہی دیا جائے گا‘انڈین حسینہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزاممس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والی 81 سالہ دادی: ’لوگ میری طرح جینا چاہتے ہیں‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایک شخص کالے کپڑوں میں گھر آیا اور۔۔ ثنا یوسف کا قتل کس نے کیا؟ ماں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

19ویں جھٹکے کی شدت 2.5 ریکارڈ۔۔ کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟ ماہرین کی رائے

گھر چھوڑ کر چلے گئے۔۔ سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ نئے انکشافات

ثنا یوسف کے قتل کا ملزم فیصل آباد سے گرفتار: ’ملزم نے بار بار مسترد کیے جانے پر ثنا کو قتل کیا‘، آئی جی اسلام آباد کا دعویٰ

زلزلے کی وجہ سے ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ۔۔ 300 قیدی فرار ! دیکھیں

تعلیم سے کاروبار تک

کیا معلوم تھا یہ آخری سالگرہ ہے۔۔ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل ! موت سے پہلے آخری ویڈیو وائرل

اسلام آباد پولیس کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ: ’موبائل لوکیشن ٹریس کر کے فیصل آباد میں ملزم تک پہنچے‘

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

’اللہ میرا حتمی جج ہے۔۔۔‘: جب باکسر محمد علی نے امریکی فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کیا

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 78 دوبارہ گرفتار، فائرنگ میں ایک قیدی ہلاک اور چار اہلکار زخمی

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

قاتل میٹرک فیل اور عمر 22 برس ہے۔۔ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو کیسے پکڑا؟ آئی جی کے انکشافات

*فیصل بینک کو GIFA 2025 میں جدت اور اعلیٰ کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا

گھر لاتے ہی نہ نہلائیں اور کھانا کتنی بار دیں۔۔ قربانی کے جانور کو شدید گرمی میں بیمار ہونے سے کیسے بچائیں؟ ماہرین کے مشورے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی