آخری پیغام لکھ لیا تھا جو میرے جنازے پر پڑھا جاتا۔۔ طوفان کی زد میں آنے والےجہاز سے متعلق عدنان صدیقی کے انکشافات


"کل، کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے بیچ، میں نے خود کو جنت اور زندگی کے درمیان معلق محسوس کیا۔ ایک عام سا سفر اچانک ایسے تجربے میں بدل گیا جو انسان کو بے بسی کا مطلب سمجھا دیتا ہے۔ جب طیارے کو زور دار جھٹکے لگے، تو میرے ذہن میں صرف اپنے بچوں اور خاندان کا خیال تھا۔ میں نے ‘آرم ریسٹ’ کو تھاما، لیکن اصل گرفت میرے خیالات، سانسوں اور ایمان پر تھی۔ میں نے اللہ سے دعا کی۔" — پاکستانی اداکار عدنان صدیقی حالیہ اس طوفانی پرواز کا حصہ تھے جس نے کراچی سے لاہور کا سفر تو شروع کیا، لیکن طوفان، آندھی اور غیر یقینی موسم کے باعث آسمان پر ہچکولے کھاتے ہوئے واپس کراچی لینڈ کی۔ اس دوران طیارے میں موجود ہر فرد نے خوف کے سائے میں دعائیں، آنسو اور خاموشی کے لمحے بانٹے۔ View this post on Instagram A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو اور تفصیلی پوسٹ میں اس پرواز کے دل دہلا دینے والے لمحات بیان کیے۔ انہوں نے کہا، "جب جہاز لینڈنگ کے قریب تھا تو ایک جھٹکے کے ساتھ وہ اچانک پھر آسمان کی طرف بلند ہو گیا۔ اس لمحے پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت دیکھنے والی تھی، اس نے ایک بڑے سانحے کو روکا۔" عدنان صدیقی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اندر سے پرسکون ضرور تھے، لیکن فضا میں ایک ایسی سنجیدہ خاموشی تھی جو ہر دل کو چھو رہی تھی۔ "میں اتنا پرسکون تھا کہ میں نے اپنا فون نکالا اور ایک الوداعی پیغام لکھا جو شاید میرے جنازے کے وقت پڑھا جاتا، لیکن جیسے ہی جہاز زمین پر اترا، میں نے وہ پیغام ڈیلیٹ کر دیا۔ یہ صرف سفر کا اختتام نہیں تھا، بلکہ اللہ کی طرف سے ایک یاد دہانی تھی کہ زندگی کتنی ناپائیدار اور قیمتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ انسان جب قدرت کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو اس کی حیثیت صفر رہ جاتی ہے۔ طوفانی موسم میں، طیارے کی ہچکولے کھاتی پرواز میں صرف ایک چیز باقی رہتی ہے: دعا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹرمپ اور امریکی یونیورسٹیوں کا تنازع: امریکہ کا غیرملکی طلبا کے لیے ویزا روکنے کا فیصلہ

آندھی، طوفان میں سولر پینل گِرنے سے حادثات اور ’لاکھوں کا نقصان‘: اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

ہارورڈ یونیورسٹی: چین، انڈیا اور پاکستان کے طلبا کے مستقبل پر ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کی لٹکتی تلوار

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘

آخری پیغام لکھ لیا تھا جو میرے جنازے پر پڑھا جاتا۔۔ طوفان کی زد میں آنے والےجہاز سے متعلق عدنان صدیقی کے انکشافات

’ورنہ میری گولی تو ہے ہی‘: پاکستان، انڈیا کشیدگی کے بیچ وزیراعظم مودی کے سخت بیانات کیا ظاہر کرتے ہیں؟

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ہادی ماتر کو 25 سال قید: ’امید ہے حملہ آور اس سزا کو اپنے اعمال پر غور کے لیے استعمال کرے گا‘

انڈیا کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیاں پراکسی وار نہیں بلکہ پاکستان کی ایک سوچی سمجھی جنگی حکمت عملی ہے: وزیر اعظم مودی

عید الاضحٰی 6 کو ہوگی یا 7 کو؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار: ’جھوٹ پکڑنے والا‘ ٹیسٹ کتنا مستند ہوتا ہے؟

میڈیکلائزڈ ایف جی ایم: ’12 سال کی عمر میں میرے جنسی اعضا کاٹ دیے گئے، یہ ایک جشن تھا‘

سونا مسلسل دوسری بار سستا.. جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

1971 میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دو جاسوس کراچی بندرگاہ تک کیسے پہنچے

جب انڈیا کی خفیہ ایجنسی نے کراچی بندرگاہ کی جاسوسی کے لیے ایک پارسی ڈاکٹر کو استعمال کیا

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر۔۔ اس نیک شخص کی وجہ سے حج کے لئے جاتے جہاز کو 3 بار واپس کیوں آنا پڑا؟ معجزاتی واقعہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی