
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں 1 تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے تک جا پہنچی ہے.
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہوکر 3295 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے.