امریکہ نے طلبہ کے ویزا انٹرویوز روک دیے، سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ میں تیزی


امریکہ نے سٹوڈنٹ ویزے پر آنے کے خواہش مند غیرملکی طلبہ کے ویزا انٹرویوز کا سلسلہ روک دیا ہے جبکہ ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرتے ہوئے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس کو بتایا کہ بندش کا یہ عمل عارضی ہے اور اس سے وہ درخواست گزار متاثر نہیں ہوں گے جن کے انٹرویو کی تاریخ طے ہو چکی ہے۔اس دستاویز پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط موجود ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کو بڑھانے کے لیے جاری ہونے والا حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو گا اور قونصل خانے کے متعلقہ شعبہ جات کو نئی ہدایات آنے تک مزید کسی اضافی طالب علم یا ایکسچینج وزٹرز کو  ویزا کے لیے تاریخ نہیں دینی چاہیے۔جب میڈیا بریفنگ کے دوران اس بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ویزے کے لیے درخواست دینے والے لوگوں کی جانچ پڑتال کے لیے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرتا ہے۔ان کے مطابق ’ہم ہر اس ٹول کا استعمال جاری رکھیں گے جس سے پتہ چل سکے وہ کون ہے جو یہاں آ رہا ہے چاہے وہ طلبہ ہوں یا پھر کوئی اور۔‘ گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اس اختیار کو منسوخ کر دیا تھا جس کے تحت غیرملکی طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے، اور یونیورسٹی کو اس پروگرام سے بھی ہٹا دیا تھا جس کے تحت غیرملکی طلبہ کو سپانسر کی سہولت ملتی ہے۔اس اقدام کو فوری طور پر عدالت میں چیلنج کیا گیا اور ایک وفاقی جج نے اس کو وقتی طور پر روک دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے سے موجود ہزاروں غیرملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کو بھی منسوخ کر دیا ہے جس کے باعث کچھ ملک بدری کے ڈر سے امریکہ سے نکل گئے ہیں۔اسی طرح بعض طلبہ کی جانب سے اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے کہا کہ وہ طلبہ کی قانونی حیثیت کو بحال کر رہی ہے تاہم دوسری طرف طلبہ کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کی بنیادی وجوہات کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی