امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل


امریکا میں سزائے موت کے قیدی نے اپنی آخری خواہش میں ہائی کیلوریز سے بھرپور کھانے کی فرمائش کر دی۔ سزائے موت کے مجرم سے آخری خواہش پوچھی جاتی ہے جس میں زیادہ تر قیدی آخری بار اپنے پیاروں سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں، تاہم امریکی ریاست جارجیا میں مجرم نے ایسی خواہش ظاہر کی کہ سب حیران رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ سٹیسی ہمفریز کو دہرے قتل کے جرم میں مہلک انجکشن کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ سٹیسی ہمفریز تقریباً 6 فٹ 3 انچ لمبا شخص ہے جو 305 پاؤنڈ وزن کے ساتھ موٹاپے کا شکار ہے، جس نے سزا سے قبل اپنی آخری خواہش میں کیلوریز سے بھرپور کھانے کا انتخاب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سٹیسی ہمفریز نے آخری خواہش میں باربی کیو بیف برسکٹ، پگ میٹ، بیکن ڈبل چیز برگر، فرنچ فرائز، کولسلا، کارن بریڈ، بفیلو ونگز، ایک میٹ پریمی پین پیزا، ونیلا آئس کریم اور دو لیمن لائم سوڈا پینے کی فرمائش کی ہے، اس انوکھی فرمائش کے سبب مجرم نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سڈنی فائرنگ: حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس نے نام ظاہر کر دیے

سڈنی فائرنگ: مسلمان پھل فروش نے سیکڑوں افراد کی جان بچا لی، حکومت نے ہیرو قرار دے دیا

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی