سڈنی فائرنگ: مسلمان پھل فروش نے سیکڑوں افراد کی جان بچا لی، حکومت نے ہیرو قرار دے دیا


آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحلی مقام بونڈی بیچ پر فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے کے دوران ایک شہری نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کر کے اس کے ہاتھ سے اسلحہ چھین لیا۔ اس بروقت اقدام کے باعث سیکڑوں جانیں بچ گئیں جس پر حکومت نے اس شہری کو ہیرو قرار دیا ہے۔ Video shared on X shows the dramatic moment a bystander disarms a gunman during a mass shooting at Sydney’s Bondi Beach that has left a dozen people dead and injured. The suspect gets away then joins another shooter who continues firing from a bridge. pic.twitter.com/LfHAfFZ5iM— Al Jazeera English (@AJEnglish) December 14, 2025 اتوار کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک حملہ آور سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ 29 زخمی ہو گئے۔ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب ساحل پر سیکڑوں یہودی شہری اپنے مذہبی تہوار ہانوکا کی تقریب میں شریک تھے۔ اچانک دو مسلح افراد نے اجتماع پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آور پُل نما مقام سے مسلسل فائرنگ کرتا رہا جبکہ دوسرا پارکنگ کے قریب درختوں کے پیچھے چھپ کر نشانے باندھ رہا تھا۔ اسی دوران سفید شرٹ میں ملبوس ایک شہری پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے درمیان سے آگے بڑھا اور دوڑ کر فائرنگ میں مصروف حملہ آور کو دبوچ لیا۔ شہری نے حملہ آور کو زمین پر گرا کر اس کے ہاتھ سے اسلحہ چھین لیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا۔ BREAKING: South Australia Police has responded swiftly to the deadly terror attack at Bondi Beach that has claimed at least 12 lives and left dozens wounded, providing extra support at a busy Adelaide event. Statement: “South Australia Police is deeply saddened by the events in… pic.twitter.com/v2EBnxY08M— 7NEWS Adelaide (@7NewsAdelaide) December 14, 2025 واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اس شہری کی بہادری کو سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے حقیقی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدام نے کئی قیمتی جانیں بچا لیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے طور پر ہوئی ہے جو دو بچوں کے والد ہیں اور سدرلینڈ میں پھلوں کی دکان چلاتے ہیں۔ ان کے رشتہ دار مصطفیٰ کے مطابق احمد ال احمد کو دو گولیاں لگی ہیں اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ @@3828630@@ مصطفیٰ نے اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احمد کو اسلحہ استعمال کرنے کا کوئی تجربہ نہیں وہ محض وہاں سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ نیوز ساؤتھ ویلز کے وزیرِاعلیٰ کرس منس نے بھی اس شہری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر ناقابلِ یقین تھا ان کی بہادری کے باعث آج کئی جانیں محفوظ رہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پولیس کی تحویل میں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نوید اکرم اور ساجد: آسٹریلیا کے بونڈائی حملہ آور باپ بیٹے کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

ایک 10 سالہ بچی، دو راہب اور ہولوکاسٹ میں بچ جانے والی شخصیت: بونڈائی حملے میں مرنے والے کون ہیں؟

’ہماری دعا ہے خدا اسے بچا لے‘: بونڈائی میں حملہ آور سے بندوق چھیننے والا پھل فروش احمد الاحمد جو ’قومی ہیرو‘ بن گیا

وہ امریکی شہری بننے ہی والے تھے جب ٹرمپ نے اُن کی حلف برداری کی تقریبات منسوخ کیں

سڈنی فائرنگ: حملہ آور باپ بیٹا بھارتی شہری نکلے، پولیس نے نام ظاہر کر دیے

سڈنی فائرنگ: مسلمان پھل فروش نے سیکڑوں افراد کی جان بچا لی، حکومت نے ہیرو قرار دے دیا

ساجد اور نوید اکرم: آسٹریلیا کے بونڈائی حملہ آور ’باپ بیٹے‘ کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

تھانے میں پڑا سر، ادھ جلا شناختی کارڈ اور گرل فرینڈ کو کال: جب مشرف پر حملے میں ملوث شخص فضائیہ کی وردی میں فرار ہو گیا

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی