پہلا ٹی 20: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان نے 11 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کل ایک نہایت مفید اور نتیجہ خیز پریکٹس سیشن کیا ہے اور لڑکے ایک متحد یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘’ہماری ٹیم کے بہت سے کھلاڑی حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شاندار پرفارمنس دے کر آ رہے ہیں، جو دنیا کی سب سے بہترین ٹی 20 لیگز میں سے ایک ہے۔ ہم اسی فارم اور مومینٹم کو اس سیریز میں لے جانے کی امید رکھتے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بنگلہ دیش ایک معیاری ٹیم ہے جس کے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور ہم ان سے ایک زبردست مقابلے کی توقع رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو اگلے چند دنوں میں نہایت سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔‘سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ’میں شائقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں سٹیڈیم آئیں اور نہ صرف ہماری حمایت کریں بلکہ کرکٹ کو بھی سراہیں۔‘دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک اچھا ٹریننگ سیشن کیا ہے اور یہاں کے حالات سے اچھی طرح واقف ہیں۔‘’کھلاڑی اس سیریز کے لیے پُرجوش ہیں، ہر کوئی مکمل طور پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور سب کو اس چیلنج کا بخوبی اندازہ ہے جو پاکستان، خاص طور پر اپنی ہوم کنڈیشنز میں پیش کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ سیریز ہر کھلاڑی کے لیے خود کو منوانے کا ایک بہترین موقع ہے، ہم آئندہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کچھ کمبینیشنز آزما رہے ہیں اور یہ دورہ اس عمل کا ایک قیمتی حصہ ہے۔‘واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بقایا دو میچز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیونفخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں.بنگلا دیش کی پلیئنگ الیونتنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام بنگلا دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 90 رنز سے شکست

نیشنل گیمز اختتام پذیر، خیبر پختونخوا نے 69 میڈلز جیت لیے

پنجاب پولیس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کے کتے کی تلاش

کولکتہ میں پاکستانی کرکٹر سے مشابہت رکھنے والے میسی کے مجسمے کی نقاب کشائی، دلچسپ تکرار

بابر اعظم بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں صرف 2 رنز بناسکے

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں آل آؤٹ

ملتان سلطان کی ملکیت سے متعلق فیصلہ جلد متوقع

بھارت میں آسام کرکٹ کے 4 کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

’میسی، شعیب ملک کے مجسمے کا افتتاح کرنے کولکتہ آئے ہیں:‘ سٹار فٹبالر کی انڈیا آمد پر ’بدنظمی‘ اور سوشل میڈیا پر جاری تنقید

پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو سات تین سے شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی