وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان، دوشنبہ ایئرپورٹ پرتاجک ہم منصب نے استقبال کیا


وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کر کے دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے استقبال کیا۔ وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے تاجکستان کے لیے روانہ ہوئے، آذر بائیجان کےنائب وزیرخارجہ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔تاجکستان روانگی کے موقع پر لاچین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی پاکستان اور آذربائیجان کے لیے بہت اہم ہے، 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور 28 مئی کو ہی آذربائیجان نے آزادی حاصل کی، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ آذربائیجان عظیم برادر ملک ہے اور صدر الہام علی یوف کی قیادت مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے، ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ تعاون پر بات چیت کی ہے، صدر الہام علی یوف نے گزشتہ روز پھر پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ہم دوطرفہ استفادہ حاصل کرنے کے لیے اس سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم تجارت، دفاعی تعاون، صحت، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں مزید تعاون کو فروغ دیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف رواں ہفتے 25 مئی کو 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ گئے تھے، جہاں انہوں نے صدر اردوان سے اہم ملاقات کی تھی، بعد ازاں ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کےبعد وزیراعظم تہران پہنچے تھے جہاں صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔27 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے تھے جہاں صدر الہام علی یوف سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے گزشتہ پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کے مشترکہ فورم سے خطاب کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی