پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف


انڈیا کی فوج نے پاکستان کی جانب سے چھ لڑاکا طیارے مار گرانے کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اہم بات یہ نہیں کہ لڑاکا طیارے گرے بلکہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘انڈیا کی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں اس نے اپنے لڑاکا طیاروں کو کھو دیا۔بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں انڈین فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے کہا کہ ’اہم بات یہ نہیں کہ لڑاکا طیارے گرے بلکہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘انہوں نے پاکستان کے چھ انڈین لراکا طیارے مار گرانے کے دعوے کو ’بالکل غلط‘ قرار دیا تاہم یہ بتانے سے انکار کیا کہ انڈیا کے کتنے طیارے گرے۔انیل چوہان نے کہا کہ ’وہ (طیارے) کیوں گرے، کیا غلطیاں ہوئیں یہ اہم ہے۔ تعداد اہم نہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’اچھی بات یہ ہے کہ ہم اس حکمت عملی کی غلطی کو سمجھنے کے قابل ہوئے جو ہم سے ہوئی، اس کا تدارک کیا، اسے درست کیا اور پھر دو دن کے بعد دوبارہ عمل درآمد کیا اور طویل فاصلے تک نشانہ بناتے ہوئے اپنے تمام لڑاکا طیاروں کو دوبارہ اُڑایا۔‘چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ انہوں نے ایٹمی جنگ کو روکنے میں مدد کی۔انیل چوہان نے کہا کہ یہ بعید از قیاس ہے کہ دونوں فریق جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے قریب تھے۔ ’میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ روایتی کارروائیوں اور ایٹمی جنگ کے دہانے کے درمیان کافی جگہ ہوتی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ رابطے کے چینلز ہمیشہ کھلے تھے۔ جوہری ہتھیاروں کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘اس سے قبل انڈیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور سابق وزیر قانون سبرامینن سوامی نے کہا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے انڈیا کے پانچ لڑاکا طیارے گرائے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکمران جماعت میں سے کسی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے طیارے گرائے تھے۔سبرامینن سوامی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’پاکستان نے اپنے جہاز بھیج کر ہمارے پانچ جہاز گرائے ہیں۔ چینی طیارے تھے لیکن چین نے یہ نہیں کیا۔ چین کے جہاز بڑھیا والے تھے پر فرانس کے طیارے (رفال) اتنے بڑھیا نہیں تھے۔‘سابق وزیر نے کہا کہ ’رفال طیاروں کی خریداری میں پیسے کھائے گئے یہ دوسری بات ہے، ‎انہیں کیوں خریدا گیا اس کا معاملہ تو مودی کے اقتدار چھوڑنے کے بعد ہی کھلے گا، کیونکہ وہ ایسا ہونے نہیں دیں گے۔‘یاد رہے کہ پاکستان سے حالیہ لڑائی اور دوطرفہ جھڑپوں کے دوران ہونے والے واقعات پر میڈیا کو بریفنگ میں انڈین ایئر مارشل اے کے بھارتی کا رفال گرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ ’ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں اور نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔‘خیال رہے کہ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا کے 6 طیارے مار گرائے جن میں تین رفال بھی شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی