بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کی بحالی کا حکم


بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اتوار کو ملک کی سب سے بڑی اسلامی جماعت جماعتِ اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی، جس سے جماعت اسلامی کو ایک دہائی بعد انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔خیال رہے حسینہ واجد کی سابق حکومت نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کی منسوخی کی تھی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس سے اب یہ جماعت دوبارہ الیکشن کمیشن کے ساتھ باضابطہ طور پر سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر ہو سکے گی۔الیکشن کمیشن کے وکیل توحید الاسلام نے اے ایف پی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس جماعت کی رجسٹریشن قانون کے مطابق نمٹائے۔جماعتِ اسلامی کے وکیل شیشیر منیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں ایک ’جمہوری، شمولیتی اور کثیر الجماعتی نظام‘ کو فروغ دے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ بنگلہ دیشی عوام، خواہ ان کی نسلی یا مذہبی شناخت کچھ بھی ہو، جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیں گے، اور پارلیمنٹ تعمیری مباحثوں سے بھرپور ہو گی۔‘شیخ حسینہ کو اگست میں وزیرِاعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد، جماعتِ اسلامی نے 2013 کے ہائی کورٹ کے اُس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی، جس میں جماعت پر پابندی لگائی گئی تھی۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب سپریم کورٹ نے 27 مئی کو جماعتِ اسلامی کے ایک اہم رہنما، اے ٹی ایم اظہرالاسلام کے خلاف 2014 میں دی گئی سزائے موت کو بھی کالعدم قرار دیا تھا۔ ان پر 1971 کی جنگِ آزادی کے دوران ریپ، قتل اور نسل کشی کے الزامات تھے۔جماعتِ اسلامی نے 1971 میں پاکستان کے حق میں موقف اپنایا تھا، جو آج بھی بہت سے بنگلہ دیشیوں کے لیے ایک حساس اور غصے کا باعث ہے۔جماعت اسلامی شیخ حسینہ کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی، شیخ مجیب الرحمٰن کی حریف رہی ہے۔شیخ حسینہ نے اپنے دورِ حکومت میں جماعتِ اسلامی پر پابندی عائد کی اور اس کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔مئی میں عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر بھی اس وقت تک پابندی عائد کر دی جب تک کہ ان پر عوامی احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کے مقدمے کا فیصلہ نہ آ جائے، جو شیخ حسینہ کی معزولی کا سبب بنا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی