ماں کے جنازے کو واٹس ایپ پر دیکھا۔۔ ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے عدنان سمیع ایک بار پھر مظلوم بن بیٹھے ! دیکھیں


"میری ماں دنیا سے رخصت ہو گئیں اور میں اُن کا چہرہ بھی آخری بار نہیں دیکھ سکا۔ میں پاکستان آنا چاہتا تھا، ویزا اپلائی کیا لیکن انکار ہو گیا۔ میں اپنی ماں کا جنازہ صرف واٹس ایپ ویڈیو کال پر دیکھ پایا۔ اُس دن میری دنیا ختم ہو گئی۔" بھارت میں مقیم نامور گلوکار عدنان سمیع کا ایک حالیہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں وہ اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ لمحے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ جذبات سے بھرے اس لمحے میں عدنان سمیع نے انکشاف کیا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو وہ اُن کے جنازے میں جسمانی طور پر شریک نہ ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنی والدہ کی تدفین میں شامل ہو سکیں، لیکن درخواست رد کر دی گئی۔ اور یوں، وہ اپنی ماں کے جنازے میں شریک ہونے کے بجائے موبائل فون پر لائیو ویڈیو کال کے ذریعے اُس سفرِ آخرت کا منظر دیکھنے پر مجبور ہو گئے۔ View this post on Instagram A post shared by IQRA🪽 (@_iqroskii_) انٹرویو میں جب وہ یہ لمحہ بیان کر رہے تھے، تو ان کی آواز میں واضح کپکپاہٹ تھی اور ان کی نم آنکھیں اس دکھ کی شدت کو عیاں کر رہی تھیں۔ یاد رہے کہ عدنان سمیع نے 7 اکتوبر 2024 کو اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا: "انتہائی غم اور دکھ کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ میری پیاری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اُن کی محبت، مسکراہٹ اور روشنی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔" عدنان سمیع نے دعا کی اپیل کے ساتھ یہ التجا بھی کی تھی کہ اللہ اُن کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ عدنان سمیع نے چند سال پہلے بھارتی شہرت حاصل کرلی تھی جس کے بعد وہ کئی بار پاکستان مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی