غزہ پر قرار داد سلامتی کونسل میں پیش، امریکا نے ویٹو کر دی


غزہ میں انسانی بحران جاری ہے، فلسطینیوں کے برے دن ابھی بھی کم نہ ہوسکے، امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کی قرار داد ویٹو کر دی۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرار داد پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی تھی۔اقوام متحدہ میں امریکا کی قائم مقام سفیر ڈوروتھی شیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی چیز قبول نہیں۔حماس کو شکست دینا اور دوبارہ خطرہ نہ بننے دینا اسرائیل کا حق ہے، مزید یہ کہ امریکی مخالفت کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرارداد زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی اور حماس کو تقویت دے گی۔قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بلارکاوٹ امداد کی رسائی کا مطالبہ شامل تھا تاہم امریکا نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے غزہ جنگ بندی مطالبے کےحق میں ووٹ دیا، قرارداد کےحق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے بغیر کسی شرط کے مستقل جنگ بندی کی تمام اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ حماس کو غزہ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔مارچ میں دو ماہ کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائی دوبارہ شروع کر دی ہے تاکہ حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کو بازیاب کروایا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی