ہر صبح اللہ سے دعا کرتا تھا کہ مجھے پوچا سے بچالے۔۔ مزمل ابراہیم کے پوجا بھٹ کے متعلق سنسنی خیز انکشافات


"میں ہر صبح اللہ سے دعا کرتا تھا کہ پوجا بھٹ سے بچا لے" "میں فلم دھوکہ کی شوٹنگ کے دوران عذاب سے گزرا۔ پوجا بھٹ کا رویہ ناقابل برداشت تھا۔ میں ڈپریشن میں چلا گیا، مجھے ڈراؤنے خواب آتے تھے اور میں ہر صبح اللہ سے دعا کرتا کہ وہ مجھے اس عورت سے بچا لے۔" یہ جذباتی الفاظ اداکار اور ماڈل مزمل ابراہیم کے ہیں، جو حال ہی میں بھارت کے مشہور پوڈکاسٹ میزبان سدھارتھ کنن کے شو میں شریک ہوئے۔ پہلی بار انہوں نے اپنے کیریئر کے ان کٹھن لمحوں کا پردہ چاک کیا، جن میں بقول ان کے پوجا بھٹ کی سخت مزاجی نے ان کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا۔ مزمل کا کہنا تھا، "پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ مجھے پسند کرتے تھے، لیکن ان کی بیٹی کا رویہ انتہائی توہین آمیز تھا۔ وہ میرے بارے میں عجیب و غریب باتیں کہتی تھیں، جن کی تفصیل میں جانا بھی میرے لیے ناخوشگوار ہے۔" اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم دھوکہ کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے، یہاں تک کہ روزمرہ زندگی بھی بوجھ بننے لگی تھی۔ ان کے مطابق، مہیش بھٹ نے کئی بار پوجا کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ مزمل کے ساتھ سختی نہ کریں، لیکن جب وہ اردگرد موجود نہیں ہوتے تھے تو پوجا دوبارہ بدتمیزی شروع کر دیتی تھیں۔ "پوجا بھٹ ایک زبردست فلم میکر ہوں گی، لیکن ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک خوفناک تجربہ تھا۔ میں آج بھی ان کا احترام کرتا ہوں، لیکن یہ سچ ہے کہ وہ بہت بدتمیز تھیں۔" مزمل نے بتایا کہ اس برے تجربے کے بعد جب انہیں فلم راز 2 میں کام کی پیشکش ہوئی یا سونی رازدان نے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی، تو انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کے بقول، وہ دوبارہ بھٹ خاندان کے ساتھ کام کرنے سے ڈر گئے تھے۔ پوجا بھٹ نے فلم کے بعد میڈیا میں مزمل کو "غیر پیشہ ور" اور "مشکل اداکار" قرار دیا، لیکن مزمل نے خاموشی کو ترجیح دی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ بولنے کی پاداش میں انہیں انڈسٹری سے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑے۔ یاد رہے، مزمل ابراہیم نہ صرف فلم دھوکہ سے جانی پہچانی شخصیت ہیں بلکہ راکھی ساونت کے ساتھ مشہور گانے پردیسیا کے ویڈیو میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں۔ یہ انٹرویو صرف ایک اداکار کے ذاتی زخموں کا بیان نہیں، بلکہ فلمی دنیا کے اس سائے کو بےنقاب کرتا ہے جہاں طاقتور لوگ کمزور آوازوں کو خاموش کرواتے ہیں — اور اکثر وہ خاموشی برسوں بعد چیخ بن کر باہر آتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سڈنی فائرنگ واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی و افغان پروپیگنڈا مہم بے نقاب

پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

تجارتی رکاوٹوں، بے روزگاری اور غربت کے باوجود افغانستان کی معیشت میں تیزی کیسے آئی؟

’خطے میں سب سے کم مہنگائی‘: تجارتی رکاوٹوں کے باوجود افغانستان کی اقتصادی شرحِ نمو پاکستان سے بہتر کیسے ہے؟

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک دوسرا شدید زخمی، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

آسٹریلیا کے بونڈائی ساحل پر یہودی کمیونٹی پر ’دہشت گردانہ‘ حملے میں 11 شہری ہلاک، پولیس نے ابھی تک کسی حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی