ٹرمپ کی ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کو فنڈنگ کرنے پر دھمکی: سنگین نتائج کا انتباہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ایلون مسک سے بات کرنے کا ’کوئی ارادہ نہیں‘ ہے، یہ بیان کانگریس میں زیر بحث ریپبلکن اخراجاتی پیکیج پر دونوں کے درمیان ہونے والی کھلم کھلا چپقلش کے بعد سامنے آیا ہے۔ انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ہفتے کے روز این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسرے کاموں میں مصروف ہوں۔میرا ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بری بات ہے، کیوں کہ مسک بہت بے ادب ہے، آپ صدر کے عہدے کی بے ادبی نہیں کر سکتے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایلون مسک نے اپنی دولت کو ڈیموکریٹس کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کیا تو اسے ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایلون مسک کی اخراجاتی بل کی مخالفت کی وجہ سے یہ امکان ہے کہ وہ ان ریپبلکن امیدواروں کے خلاف حریفوں کو فنڈ دیں جو اس بل کے حق میں ووٹ دیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ’اگر وہ ایسا کرتا ہے، تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘۔یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا، جب ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ ’ایپسٹین فائلز‘ میں شامل ہیں۔مسک نے یہ پوسٹ جمعرات کو شیئر کی تھی، جب ان کے اور صدر کے درمیان اختلافات بڑھے تھے، ٹیسلا کے ارب پتی مالک نے یہ بھی تجویز دی تھی کہ ٹرمپ کا مواخذہ ہونا چاہیے۔’ایپسٹین فائلز‘ اس معلومات کو کہا جاتا ہے جو امریکی حکام کے پاس بدنام زمانہ مالیاتی دھوکا باز اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق موجود ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

نقشے میں سرحدوں کی ’غلط عکاسی‘ پر انڈین صارفین نالاں، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل ایران کشیدگی: بھارت مزید مشکلات میں آگیا

چین کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک، ’یہ ریاست اسرائیل کے لیے ایک مشکل رات تھی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی