نقشے میں سرحدوں کی ’غلط عکاسی‘ پر انڈین صارفین نالاں، اسرائیلی فوج کی معذرت


ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس کشیدگی کے بیچ و بیچ ایک دوسرے تنازع نے اس وقت جنم لیا جب اسرائیلی دفاعی افواج نے ایرانی میزائلوں کی رینج ظاہر کرنے کے لیے ایک نقشے کا استعمال کیا۔اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے ایکس اکاؤنٹ پر شائع کی گئی اس پوسٹ پر انڈین صارفین کی ایک غیر معمولی تعداد نے تبصرے کیے اور یہ دعویٰ کیا کہ اس نقشے میں انڈیا کی علاقائی حدود کی غلط عکاسی کی گئی ہے۔انڈین صارفین کی تنقید کے بعد آئی ڈی ایف نے متعدد بار صارفین کو جواب دیا اور اس نقشے میں اپنی 'کوتاہی' تسلیم کرتے ہوئے معذرت بھی کی۔خیال رہے کہ جمعے کو اسرائیل نے ایران میں فوجی اور جوہری اہداف کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اسی روز ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملے کیے۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے خلاف حملے جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔اسرائیلی فوج کی پوسٹ میں نقشے پر اعتراضآئی ڈی ایف کی اس پوسٹ کا مقصد دراصل یہ ظاہر کرنا تھا کہ ایران کے پاس موجود میزائلوں کی رینج کیا ہے اور یہ پڑوس میں کن کن ممالک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ مثلاً اس میں بتایا گیا کہ ایران کے میزائل افغانستان، پاکستان، انڈیا، چین، سعودی عرب اور حتی کہ یوکرین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس پوسٹ کا عنوان تھا کہ: 'ایران ایک عالمی خطرہ ہے۔ اسرائیل اس کا آخری ہدف نہیں بلکہ یہ شروعات ہے۔ اس قدم کو اٹھانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔'مگر انڈین صارفین نے اس پوسٹ میں موجود نقشے کا باریکی سے جائزہ لیا۔ ابھیشیک نامی صارف نے لکھا کہ اس میں 'جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔' خیال رہے کہ جموں و کشمیر کا انتظام پاکستان اور انڈیا میں بٹا ہوا ہے مگر دونوں ممالک اس پورے خطے کا دعویٰ کرتے ہیں۔’400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟ایئر انڈیا کی پرواز کے واحد زندہ مسافر: ’مجھے خود بھی یقین نہیں ہوتا کہ میں طیارے سے باہر کیسے نکلا‘اسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ہے؟ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟اگرچہ انڈین حکومت نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم متعدد صارفین نے اسرائیلی پوسٹ میں موجود نقشے میں غلطیوں کی نشاندہی کرنا چاہی۔بعض صارفین نے یہ بھی اعتراض اٹھایا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو نیپال کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لداخ کو چین کا حصہ۔انڈین رائٹ ونگ کمیونٹی نامی اکاؤنٹ نے تبصرہ کیا کہ 'اب آپ کو سمجھ آئی کہ انڈیا ہمیشہ غیر جانبدار کیوں رہتا ہے۔ سفارتکاری میں آپ کا کوئی دوست نہیں۔'متعدد صارفین نے آئی ڈی ایف سے معافی اور اپنی پوسٹ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔اس پر آئی ڈی ایف نے چھ مرتبہ بعض اکاؤنٹس کو مخاطب کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ 'اس پوسٹ میں خطے کی تصویر ہے۔ یہ نقشہ سرحدوں کی صحیح عکاسی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہم اس تصویر سے پہنچنے والی تضحیک پر معافی چاہتے ہیں۔'مگر اس معافی کے باوجود کئی انڈین صارفین چاہتے ہیں کہ آئی ڈی ایف اپنی پوسٹ حذف کرے مگر اس نے ایسا اب تک نہیں کیا ہے۔ایسا پہلے بار نہیں ہوا کہ انڈیا میں نقشے کے تنازع پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ اکتوبر 2024 کے دوران اسرائیل نے اپنی آفیشل ویب سائٹ سے انڈیا کا ایک نقشہ ہٹا دیا تھا جب اس پر جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔اس موقع پر انڈیا میں اسرائیلی سفر نے اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ 'ویب سائٹ کے ایڈیٹر کی کوتاہی تھی۔'’400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟ایئر انڈیا کی پرواز کے واحد زندہ مسافر: ’مجھے خود بھی یقین نہیں ہوتا کہ میں طیارے سے باہر کیسے نکلا‘ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟اسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ہے؟زیر زمین خفیہ عمارتوں، جوہری جزیرے اور یورینیم کانوں پر مشتمل ایران کی ایٹمی صلاحیت اور تنصیبات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی