ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار


ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ کل سے آج تک اسرائیل کے تین جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے جن میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زیر حراست ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے چینل کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اور اسرائیلی ایف-35 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیارہ مغربی علاقے میں گرا۔ پائلٹ کو جہاز سے نکلنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیسرا اسرائیلی طیارہ مار گرانے کی کارروائی ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے دو مزید ایف-35 طیارے بھی مار گرائے تھے۔ جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا اور دوسری خاتون پائلٹ حراست میں ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آغاز گزشتہ روز ہوا جب صیہونی حکومت نے تہران میں رہائشی عمارتوں پر حملے کردیے جس میں ٹاپ رینک آرمی قیادت اور نامور ایٹمی سائنس دان سمیت 100 افراد شہید ہوگئے۔جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر پانچ مرحلوں میں بیلسٹک میزائل داغے جن سے 150 سے زائد فوجی اور انٹیلی جنس اہداف کو شدید نقصان پہنچایا اور 10 سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ اس وقت ایران مزید اسرائیلی اہداف کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں مزید بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے جائیں گے۔دوسری جانب اسرائیل نے بھی ایران میں 150 سے زائد اہداف کو مسلسل نشانہ بنایا ہے جن میں فوجی تنصیبات بھی شامل ہیں۔عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں نے دونوں ممالک سے تناؤ میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن جنگ کسی صورت تھمتی نظر نہیں آ رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ: منیسوٹا کے دو قانون سازوں پر فائرنگ، سابق ہاؤس سپیکر شوہر سمیت ہلاک

اہم شخصیات کی ہلاکتیں اور جوہری تنصیبات پر حملے: اسرائیل کا ایران میں ’ریجیم چینج‘ کا ممکنہ آخری داؤ جو ایک جُوا ہو سکتا ہے

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات، اسرائیل کا ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں مزید چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی، حیفا ریفائنری اور تہران کے آئل ڈپو پر حملے

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی