
امریکی ریاست مینیسوٹا میں ایک مسلح شخص نے دو قانون سازوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ہاؤس سپیکر میلیسا ہارٹمین اور ان کے شوہر کی ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ دوسرے قانون ساز زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو مینیسوٹا کے گورنر ٹِم والز نے بتایا کہ مینپولیس کے قریب دو مختلف قصبوں میں ارکان قانون ساز اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے گئے۔گورنر نے مزید کہا کہ ’یہ بظاہر سیاسی محرکات کے تحت کیے گئے حملے ہیں۔‘ہلاک ہونے والوں میں ڈیموکریٹ قانون ساز میلیسا ہارٹمین اور ان کے شوہر مارک ہیں۔گورنر ٹِم والز نے بتایا کہ ’ڈیموکریٹ سٹیٹ سینیٹر جان ہوفمین اور اور ان کی اہلیہ ییویتے کو بھی کئی گولیاں ماری گئی ہیں۔’ان کی سرجری ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ ان کی حالت سنبھل جائے گی۔‘گورنر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہدف بنا کر سیاسی تشدد کا اقدام تھا۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ’ہولناک فائرنگ‘ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔