ایران کا خوف۔۔ نیتن یاہو، بیٹے کی شادی ملتوی کرنے پر مجبور


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیٹے آونر نیتن یاہو کی شادی ملک گیر ایمرجنسی حالات کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ شادی کی تقریب پیر 16 جون کو تل ابیب کے شمال میں واقع پُرتعیش "رونیت فارم" میں منعقد ہونا تھی، تاہم منتظمین نے ہفتے کے روز باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ شادی تا حکمِ ثانی مؤخر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل میں جاری سیکیورٹی بحران، ایران اور اس کے حامی گروہوں کی جانب سے میزائل حملوں میں اضافے اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی جانب سے نافذ کردہ لیول 4 ایمرجنسی پابندیوں کے تحت کیا گیا، جس میں ہر قسم کی عوامی اور نجی تقاریب پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ایک قریبی ذریعے نے بتایا، "جوڑے کو آخری وقت تک یقین تھا کہ شادی مقررہ وقت پر ہو جائے گی، لیکن وہ بالکل حیران رہ گئے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ انہیں شادی مؤخر کرنا پڑی۔" شادی کی نئی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ تقریب میں سینکڑوں مہمانوں کی شرکت متوقع تھی، جو ایک نجی جھیل کنارے نسبتاً سادہ مگر خوش نما انداز میں منعقد کی جانی تھی۔ تقریب میں کوئی سرکاری عہدیدار مدعو نہیں تھا، جب کہ سابق چیف ربّی یسرائیل مئیر لاو کو نکاح کی رسم انجام دینا تھی۔ ایونٹ کی منصوبہ بندی "اسکائی پروڈکشن" نے کی تھی، جب کہ مشہور فوٹوگرافر حائیم آفریات اور ڈی جے ایتائی گیلو کو بھی تقریب کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ تمام افراد سے سخت رازداری کے معاہدے پر دستخط کروائے گئے تھے۔ شادی کی منسوخی کے باضابطہ نوٹس ہفتے کے روز تمام وینڈرز کو جاری کر دیے گئے۔ یہ شادی نہ صرف نیتن یاہو خاندان کے لیے ایک ذاتی لمحہ تھی بلکہ ملکی سطح پر بھی ایک نمایاں سماجی تقریب سمجھی جا رہی تھی، جو اب خطے میں بڑھتی کشیدگی کا شکار ہو کر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو چکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے پر غور

ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، امریکی صدر

ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی انڈیا اور پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ بھر میں احتجاج، ڈھول بجاتے اور رقص کرتے مظاہرین کے ٹرمپ کے خلاف نعرے

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے

اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی