انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے


انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں اتوار کے روز اندرایانی دریا پر واقع ایک پرانا پُل گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد کے بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ پونے کی تحصیل ماول کے علاقے کندامالا کے قریب پیش آیا تاہم بہہ جانے والوں میں سے اب تک تین افراد کو بچایا جا چکا ہے۔تلے گاؤں کے دبھادے پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے ابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اب تک ایک شخص کے بہہ جانے کا خدشہ موجود ہے جبکہ تین دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے۔‘یہ حادثہ اتوار کی دوپہر ساڑھے تین بجے پیش آیا جب ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہری اس علاقے میں موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق درجنوں سیاح اس پرانے لوہے کے پُل پر کھڑے تھے کہ اچانک یہ گر گیا اور متعدد افراد دریا میں جا گرے۔ماول سے رکن اسمبلی سنیل شیلکے نے بتایا ہے کہ ’یہ لوہے کا پل تقریباً 30 سال پرانا تھا اور حادثے کے وقت اس پر تقریباً ایک 100 سے زائد افراد موجود تھے، کچھ لوگ گرنے کے بعد کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔‘رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔VIDEO | Maharashtra: Portion of a bridge, over the Indrayani River in Pune, has collapsed. Rescue operations are currently underway, and further details are awaited.(Source: Third Party)(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/8gT8zZGtZf— Press Trust of India (@PTI_News) June 15, 2025نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں فوری طور پر موقعے پر پہنچ گئیں۔ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ ’ریسکیو آپریشن جاری ہے، کچھ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن امکان ہے کہ 20 سے 25 افراد پل کے ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔‘دوسری طرف مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ہے کہ ’فی الحال ہلاکتوں کی درست تعداد بتانا ممکن نہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ممکن ہے کہ کچھ افراد بہہ گئے ہوں، لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے پر غور

ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، امریکی صدر

ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی انڈیا اور پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ بھر میں احتجاج، ڈھول بجاتے اور رقص کرتے مظاہرین کے ٹرمپ کے خلاف نعرے

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے

اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار نہیں: ایران

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی