فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام


دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ’فادرز ڈے‘ کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل کو کچھ ایسا رنگ دیا ہے کہ اس میں پدرانہ بندھن کی جھلک ملتی ہے۔عالمی طور پر سال میں جون کے تیسرے اتوار کو والد کا دن منایا جاتا ہے۔اس کا سلسلہ امریکہ  میں سنہ 1910 میں شروع ہوا تھا جس کا کریڈٹ سونورا سمارٹ ڈوڈ کو دیا جاتا ہے۔ سونورا سمارٹ ڈوڈ ایک امریکی فوجی کی بیٹی تھیں جن کے والد نے اہلیہ کی وفات کے بعد پانچ بچوں کی بھرپور پرورش کی تھی۔سونورا سمارٹ ڈوڈ کا خیال تھا کہ مدرز ڈے کے ساتھ ساتھ والد کے کردار اور  اہل خانہ کے لیے دی گئی قربانیوں کو بھی سراہا جانا چاہیے۔پہلا فادرز ڈے 19 جون 1910 کو منایا گیا جو کہ سونورا سمارٹ کے والد کی سالگرہ کا دن تھا تاہم 1972 میں اس کو قومی دن کے طور پر منایا جانے لگا۔اس سے قبل رچرڈ نکسن کے دور میں اس کے لیے باقاعدہ قانون سازی ہوئی اور جون کے تیسرے اتوار کو اس کے لیے چنا گیا۔اس روز بچے اپنے والد کو کارڈ اور گفٹس پیش کرتے ہیں، خاندان والے مل کر پارٹیز کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ امریکہ کے بعد دوسرے ممالک بھی فادرز ڈے منانے لگے تاہم کچھ ممالک میں یہ دن 19 مارچ کو بھی منایا جاتا ہے۔گوگل کے ڈول میں لفظ ’گوگل‘ کو اس انداز میں لکھا گیا ہے کہ اس میں جی کو کسی گھنے درخت کی طرح دکھایا گیا ہے جبکہ لفظ او کو بھی پودے کی شکل میں ڈھالا گیا ہیں۔یعنی گوگل نے والد کو ایک گھنے درخت سے تشبیہ دی ہے جو اپنی فیملی کو ہر قسم کے حالات میں سایہ فراہم کرتا ہے۔اس گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی صارفین ایسے مضامین، تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں جو فادرز ڈے کی مناسبت سے ہیں۔ ڈوڈل پر کلک کرنے سے فادرز ڈے کے حوالے سے معلومات لی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ دنیا میں مدرز ڈے بھی بہت مشہور ہے جو مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ اسی طرح گرینڈ پیرنٹس، ٹیچرز، فرینڈز، ویمنز اور دیگر ایام بھی مخصوص ہیں جو مختلف تاریخوں کو منائے جاتے ہیں۔گوگل اس سے قبل بھی تاریخی مواقع پر اپنے ڈوڈل کو تبدیل کرتا رہا ہے جبکہ شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے لیے بھی استعمال کرتا رہا ہے۔گوگل ڈوڈل پاکستان کے فنکاروں اور کھلاڑیوں کے نام بھی ہوتا رہا ہے جن میں گاما پہلوان، وحید مراد، سعادت حسن منٹو اور دوسرے فنکار شامل ہیں۔اسی طرح یوم آزادی کے موقع پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کرتا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی فادرز ڈے کی مناسبت سے پوسٹ کر رہے ہیں اندرا نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’والد کی محبت اکثر خاموش مگر بہت طاقت ور ہوتی ہے۔‘اسی طرح ایک اور صارف نے ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں والد بیٹے کو سائیکل چلانا سکھا رہا ہے اور ساتھ لکھا کہ ’وہ آپ کو جڑیں اور پر دیتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے پر غور

ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، امریکی صدر

ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی انڈیا اور پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ بھر میں احتجاج، ڈھول بجاتے اور رقص کرتے مظاہرین کے ٹرمپ کے خلاف نعرے

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے

اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی