ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف


یروشلم اور تہران کے درمیان جاری کشیدگی ایک نئی اور خطرناک سطح پر داخل ہو چکی ہے، جب دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے اور جوابی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی اور ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیانات اور تازہ ترین کارروائیوں سے خطے کی صورتحال مزید نازک ہو چکی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران میں تعینات غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ "ہماری جانب سے مقبوضہ علاقوں پر حملے صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ اگر حملے بند ہو گئے تو ہم بھی اپنا جواب روک دیں گے۔" انہوں نے اعلان کیا کہ ایران کے حملے جاری رہیں گے کیونکہ اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ ادھر اسرائیل کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر دانستہ طور پر رات کے وقت سوئے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ تازہ حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی اور 35 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ ایران "بے گناہوں کو نشانہ بناتا ہے"، جبکہ اسرائیل صرف ایران کے "ایٹمی اور عسکری تنصیبات" پر حملے کرتا ہے تاکہ "دنیا کے خطرناک ترین دہشت گرد نظام کو دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔" اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے اعلان کیا ہے کہ رات گئے ایران میں میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا اور فضائیہ نے ایک اور بڑا حملہ مغربی ایران میں کیا، جس میں "ایرانی میزائل ذخیرہ گاہوں اور لانچ سائٹس" کو تباہ کیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران اسرائیل کے مشہور تحقیقی مرکز "وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس" کو بھی میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ ادارہ اسرائیل کے دفاعی نظام کے لیے "ٹیکنالوجیکل بیک بون" کے طور پر جانا جاتا ہے، اور اس پر حملہ ایران کے عسکری اہداف کے دائرہ کار کو ظاہر کرتا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے عربی ترجمان افیخائے ادرعی نے ایرانی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جو علاقے ایرانی اسلحہ ساز فیکٹریوں یا گوداموں کے قریب ہیں، وہاں سے فوری طور پر دور ہٹ جائیں اور اپنی مقامی اتھارٹیز کو اطلاع دیں۔" ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف آغاز ہے اور اگر ایران باز نہ آیا تو مزید کارروائیاں ہوں گی۔ ایران اور اسرائیل کے مابین یہ مسلسل حملے اور جوابی حملے، نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔ صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے اور دونوں جانب سے دیے گئے بیانات اور اقدامات سے ایک مکمل جنگ کا خطرہ واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے پر غور

ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، امریکی صدر

ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی انڈیا اور پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ بھر میں احتجاج، ڈھول بجاتے اور رقص کرتے مظاہرین کے ٹرمپ کے خلاف نعرے

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے

اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی