ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی انڈیا اور پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: صدر ٹرمپ


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے، اور وہ اُن کا اسی طرح معاہدہ کرائیں گے جیسا انڈیا اور پاکستان کا کرایا تھا۔اتوار کو ’ٹرتھ سوشل‘ پر ایک بیان میں امریکی صدر نے لکھا کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے، اور ایک ایسا معاہدہ کریں گے، جیسا کہ انڈیا اور پاکستان کو اس معاملے میں امریکہ نے تجارت کا استعمال کرتے ہوئے دو بہترین لیڈروں کو ایسا کرنے پر آمادہ کیا۔‘انہوں نے پاکستان اور انڈیا کی قیادات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دونوں اطراف کے رہنماؤں نے سمجھداری دکھائی اور فوری طور پر جنگ روکنے کے نتیجے پر پہنچے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اس کے علاوہ میری پہلی مدت صدارت کے دوران سربیا اور کوسوو جنگ کی طرف جا رہے تھے کیونکہ وہ دہائیوں سے تنازعے میں تھے۔ میں نے ایسا ہونے سے روکا۔‘انہوں نے سربیا اور کوسوو کے معاملے پر مزید کہا کہ ’بائیڈن نے کچھ انتہائی احمقانہ فیصلوں سے طویل مدتی امکانات کو نقصان پہنچایا ہے لیکن میں اس مسئلے کو دوبارہ ٹھیک کروں گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ایک اور معاملہ مصر اور ایتھوپیا کا ہے، اور ایک بڑے ڈیم پر ان کی لڑائی جس کا اثر دریائے نیل پر پڑ رہا ہے۔‘امریکی صدر نے کہا کہ ’وہاں بھی میری مداخلت کی وجہ سے کم از کم اس وقت امن ہے، اور یہ اسی طرح رہے گا۔‘صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اسی طرح ہم جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن قائم کریں گے۔ اب بہت سی فون کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ میں بہت کچھ کرتا ہوں، اور کبھی مجھے کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا مگر ٹھیک ہے، لوگ اس کو سمجھتے ہیں۔‘انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بنائیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے پر غور

ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، امریکی صدر

ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی انڈیا اور پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ بھر میں احتجاج، ڈھول بجاتے اور رقص کرتے مظاہرین کے ٹرمپ کے خلاف نعرے

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے

اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی