
آپ جلد تباہ کن طاقت کے میزائل حملے کا نشانہ بنیں گے،ایران نے اسرائیل کےشہریوں کو خبردار کر دیا. اسرائیلی شہریوں کے نام پیغام میں ایران نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی شہری عسکری تنصیبات سے دور رہیں، فوری اپنا ملک چھوڑ دیں جان بچانے کایہی طریقہ ہے.اس سے قبل اسرائیل نے ایرانی شہریوں کےلئے وارننگ جاری کی تھی اسرائیل نے کہا تھاایٹمی اور فوجی تنصیبات سے دور رہیں.اسرائیل نے وارننگ فارسی زبان میں جاری کی تھی،، تاہم ایران نے اسرائیلی شہریوں کے لئے عبرانی زبان میں وارننگ جاری کی ہے