ایران نے حملہ کیا تو امریکی افواج پوری طاقت کے ساتھ حملہ آور ہوں گی، صدر ٹرمپ


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ پر حملہ کیا تو اس کی افواج پوری طاقت اور قوت کے ساتھ حملہ آور ہوں گی۔عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سنیچر کو ہونے والے تازہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’ایران پر آج رات کے حملے میں امریکہ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اگر ہم پر کسی بھی طرح سے حملہ ہوا، کسی بھی صورت یا شکل میں تو امریکی مسلح افواج اپنی پوری طاقت اور قوت سے اس طرح سے حملہ آور ہوں گی جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم آسانی سے ایران اور اسرائیل کے درمیان ڈیل کروا سکتے ہیں اور اس خونی تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔‘گزشتہ روز ایران نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا تھا کہ اگر سرائیل پر تہران کے حملے روکنے میں مدد کی تو خطے میں ان کے اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی نے سنیچر کو ایرانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ایران کے حملے جاری رہیں گے جبکہ آنے والے دنوں میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو شامل کر کے اپنے اہداف کو وسعت دی جائے گی۔ایرانی نیوز ایجنسی نے سینیئر فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے مزید رپورٹ کیا کہ جنگ ’آنے والے دنوں میں اس (اسرائیلی) حکومت کے زیر قبضہ تمام علاقوں اور خطے میں امریکی اڈوں تک پھیل جائے گی۔اسرائیل نے جمعے کی علی الصبح ایران پر حملہ کیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے جوابی کارروائی کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے پر غور

ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، امریکی صدر

ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی انڈیا اور پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ بھر میں احتجاج، ڈھول بجاتے اور رقص کرتے مظاہرین کے ٹرمپ کے خلاف نعرے

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے

اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی