ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی


انڈیا کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے ک جگہ سے 279 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت کُل 242 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک مسافر ہی بچ سکا تھا۔یہ طیارہ ایک میڈیکل ہاسٹل کی عمارت میں گر کر تباہ ہوا جس  کی وجہ سے وہاں موجود 38 افراد ہلاک ہوئے۔انیل پٹیل نے کہا کہ ان کا بیٹا اور اس کی بیوی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے ان کو اچانک ملنے آئے تھے۔انہوں نے آنسو بہاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے بیٹے کو دو سال کے بعد دیکھا تھا، بہت اچھا لگا۔ اور اب کچھ نہیں بچا۔ شاید خدا کو یہی منظور تھا۔‘ہلاک ہونے والے افراد کے رشتے دار احمد آباد میں اپنے ڈی این اے سیمپل جمع کروا رہے ہیں اور کچھ لوگ اس کے لیے بیرون ملک سے آ رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس وقت سامنے نہیں آ سکتی جب تک ڈی این اے کا سست عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔ایوی ایشن کے وزیر رام موہن نے جمعے کو کہا تھا کہ جہاز کا بلیک باکس مل گیا ہے اور اس کے ذریعے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ جبکہ فارینزک ٹیمیں دوسرے بلیک باکس کی تلاش میں ہیں تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ جہاز ایک سو میٹر اوپر جانے کے بعد کیسے گر گیا۔واضح رہے کہ یہ حادثہ جمعرات کو پیش آیا تھا اور ایئر انڈیا نے کہا تھا کہ طیارے میں 169 انڈین، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری سوار تھا، جبکہ 12 عملے کے افراد تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات، اسرائیل کا ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں مزید چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی، حیفا ریفائنری اور تہران کے آئل ڈپو پر حملے

ایئر انڈیا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 279 ہوگئی

ایران نے اسرائیل کے تیسرے ایف-35 طیارے کوبھی تباہ کر دیا، پائلٹ گرفتار

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی