اسرائیل میں گرفتار ہونے والی سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ کو فرانس بھیج دیا گیا


اسرائیل نے کہا ہے کہ سویڈن سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ فلائٹ کے ذریعے فرانس جا رہی ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیل وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’گریٹا تھنبرگ بذریعہ فلائٹ اسرائیل سے فرانس کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔‘اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ جانے والی ایک امدادی کشتی ’میڈلین‘ کو بین الاقوامی پانیوں میں روکتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور اس میں سوار مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 12 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔انسانی حقوق کے لیے سرگرم اسرائیلی تنظیم ’عدلہ‘ نے کہا تھا کہ تمام کارکنوں کو اسرائیلی شہر راملے کے حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے جہاں سے بعدازاں انہیں ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ نے منگل کو کہا کہ کشتی پر سوار پانچ فرانسیسی کارکنوں کو اسرائیلی جج کے سامنے پیش ہونا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے وکیل کی چھ فرانسیسی شہریوں سے ملاقات ہوئی ہے جنہیں گزشتہ رات اسرائیلی حکام نے حراست میں لیا تھا۔‘’ان میں سے ایک نے رضاکارانہ طور پر واپس جانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور انہیں آج پہنچ جانا چاہیے۔ جبکہ دیگر کو جبری جلاوطنی کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘یہ امدادی مشن ’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘ کے زیرِ اہتمام ترتیب دیا گیا تھا جس کا مقصد غزہ میں جاری انسانی بحران کے خلاف آواز بلند کرنا اور ضروری امداد پہنچانا تھا۔گروپ کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو اس وقت ’اغوا‘ کیا گیا جب وہ مظلوم فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ترکیہ کی حکومت نے اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر ’بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے۔اس سفر میں یورپی پارلیمنٹ کی فرانسیسی رکن ریما حسن سمیت مختلف ملکوں کے کارکن شریک تھے۔ ریما حسن کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر پہلے ہی اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی اور مسلسل بمباری نے غزہ کو قحط کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔اسرائیل نے مارچ کے اوائل میں خوراک، ایندھن اور ادویات سمیت تمام امداد کی ترسیل بند کر دی تھی تاہم بین الاقوامی دباؤ کے بعد معمولی مقدار میں امداد کی اجازت دی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی