بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت آپریشن سندور میں اپنے عوام سے جھوٹ بولتی رہی، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف


واشنگٹن پوسٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت آپریشن سندور میں اپنے عوام سے جھوٹ بولتی رہی۔ ایک بڑی بین الاقوامی شرمندگی میں، دی واشنگٹن پوسٹ نے بھارت کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کا پول کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بی جے پی حکومت کے اشارے پر جھوٹی جنگی خبریں پھیلائیں، بغاوتوں، بمباریوں اور فتوحات کے جھوٹے دعوے کیے گئے جو کبھی ہوئے ہی نہیں، فرضی ویڈیوز، ویڈیو گیمز اور من گھڑت مناظر کو خبریں بنا کر پیش کیا گیا۔یہ صحافت نہیں بلکہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں تیار کردہ فکشن تھا، جس کا مقصد ہندوستانی اور عالمی عوام کو گمراہ کرنا اور خطے میں کشیدگی کو سیاسی فائدے میں بدلنا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان سے جھڑپوں کے دوران جھوٹی جنگی خبریں پھیلائیں، فلاڈیلفیا میں طیارہ حادثہ، ویڈیو گیمز کے مناظر “پاکستان پر حملہ” بنا کر دکھائے گئے۔زی نیوز، این ڈی ٹی وی، آج تک، ٹائمز ناؤ جیسے سب بھارتی چینلز نے جھوٹے ویژولز چلائے، غزہ اور سوڈان کی ویڈیوز کو پاکستان بنا کر پیش کیا گیا۔بی جے پی سے منسلک چینلز نے جھوٹا شور مچایا کہ “کراچی پر حملہ ہو گیا، پاکستانی وزیراعظم نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ ان میں دور دور تک کوئی سچائی نہیں تھیبھارتی بحریہ اور فضائیہ نے کسی حملے کی تصدیق نہیں کی مگر نیوز چینلز نے من گھڑت دعوے نشر کر دیے، ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران کو جھوٹ کو سچ بنانے کے لیے بطور ترجمان استعمال کیا گیا۔‘بی جے پی کے واٹس ایپ گروپس سے جعلی ’لیکس‘اینکرز کو پہنچیں، کوئی تصدیق کرنے کی زحمت نہ کی گئی، تاہم واشنگٹن پوسٹ نے تبصرہ کیا ہے کہ بھارتی “ٹی وی چینلز جھوٹی کہانیوں کے لکھاریوں کے قبضے میں ہیں”۔بھارتی عوام کو گمراہ کیا گیا جس سے خود عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو دھچکا لگا، ایک بھارتی سیکیورٹی افسر نے اعتراف کیا کہ “جھوٹی معلومات ایک حکمت عملی تھی، لیکن اس کا نقصان اپنی عوام کو ہوا۔ریاستی پروپیگنڈا حقائق پر غالب آ گیا: سچائی کی جگہ سیاسی وفاداری نے لے لی جبکہ جے شنکر خاموش رہے، مودی نے سیز فائر کے دو دن بعد بیان دیا لیکن اس دوران خلا کو جھوٹ سے پُر کیا گیا۔پاکستان پر الزام لگایا گیا لیکن تباہی بھارتی میڈیا نے خود کی، کسی خبر کی تصدیق نہ کی گئی، صرف واٹس ایپ سے اٹھا کر تحریریں ہیڈ لائنز بنا دی گئیں، نام نہاد قوم پرستی کو پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا گیا۔بھارتی جھوٹ کی قلعی کھولنے پر مودی سرکار نے بی بی سی، ٹی آر ٹی سمیت متعدد عالمی میڈیا پر بھارت میں پابندیاں لگا دی، مقامی صحافیوں کو گرفتار کر کے مقدمے کیے گئے، جو بھی بی جے پی بیانیے کے خلاف بولا، گرفتار ہوا یا خاموش کرا دیا گیا۔نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، روئٹرز، ٹی آر ٹی، الجزیرہ اور بی بی سی نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کیے، پاکستانی میڈیا کو پیشہ ورانہ شفافیت پر سراہا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے ایک اور اسرائیلی طیارہ تباہ کردیا

کشیدگی کافی ہو گئی، اب اسے روکنے کا وقت ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سے امن مذاکرات کی اپیل کردی

ایران کا بڑا وار، اسرائیل کا جدید دفاعی نظام تباہ

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران نے اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغنے کا بھی عندیہ دے دیا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے، اب بات چیت بے معنی ہے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

آپریشن صادق 3 : دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ۔۔ تل ابیب میں کئی عمارتیں زمین بوس

نقشے میں سرحدوں کی ’غلط عکاسی‘ پر انڈین صارفین نالاں، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل ایران کشیدگی: بھارت مزید مشکلات میں آگیا

چین کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، مزید کارروائی روکنے کا مطالبہ

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک، ’یہ ریاست اسرائیل کے لیے ایک مشکل رات تھی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی