فیروز خان کا تنقید کرنے والوں کودو ٹوک جواب


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان نے آخرکار ان تمام اداکاراؤں کو دو ٹوک جواب دے دیا ہے جنہوں نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ’خانی‘، ’اے مشتِ خاک‘ اور حالیہ مقبول ڈرامہ ’اکھاڑا‘ جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس دینے والے فیروز خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ متنازع بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔ خاص طور پر اپنی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق اور اس دوران اٹھنے والے گھریلو تشدد کے الزامات نے نہ صرف مداحوں کو حیرت میں ڈالا بلکہ شوبز انڈسٹری کے کئی افراد نے ان سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔فیروز خان کے خلاف اُس وقت محاذ کھولا گیا جب ان کی ساتھی اداکارہ اقرا عزیز نے ڈرامہ ’’سانول یار پیا‘‘ سے علیحدگی اختیار کرلی۔ بعد ازاں ایمن خان، منال خان، اُشنا شاہ اور مریم نفیس جیسے نامور چہروں نے بھی کھل کر فیروز پر تنقید کی۔ اگرچہ وقت کے ساتھ کچھ تعلقات بحال ہوئے، لیکن اقرا عزیز کی جگہ ڈرامے میں درفشاں سلیم کو کاسٹ کرلیا گیا، جبکہ فیروز اب بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔حال ہی میں ایک نجی چینل پر انٹرویو میں فیروز خان نے گفتگو کرتے ہوئے اس تمام تنازع پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے نے انہیں یہ سکھایا کہ ’’روزی اللہ دیتا ہے، کوئی انسان نہیں‘‘۔ وہ نہ صرف معاشی طور پر متاثر نہیں ہوئے بلکہ ان کا ایمان بھی مزید مضبوط ہوا ہے۔یاسر نواز نے جب ان سے پوچھا کہ کیا یہ سب ذہنی طور پر اُن کےلیے تکلیف دہ تھا، تو فیروز نے خود اعتمادی سے جواب دیا: ’’میں ایک مثبت انسان ہوں، اور دوسروں کی باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتا۔ میرے ایبس (Abs) اسی لیے ہیں کہ میں اپنے اندر منفی سوچ کو جگہ ہی نہیں دیتا۔‘‘فیروز خان نے واضح انداز میں کہا کہ وہ اب ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کریں گے جو دکھاوے میں تو ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے لیکن پیٹھ پیچھے تنقید کرتے تھے۔ ’’اللہ نے میری زندگی میں فلٹر لگا دیا ہے، اور ایسے زہریلے لوگ خود بخود باہر نکل گئے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب اپنے اردگرد صرف مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کو چاہتے ہیں، اور جنہوں نے ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں دیا، اُن کے ساتھ وہ دوبارہ کبھی کام نہیں کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی