اسٹیل ملز اسکریپ کردی جائے گی: ہارون اختر کا اہم بیان


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت اور پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز اسکریپ کردی جائے گی کیونکہ اس کی بحالی کے چانسز کم ہیں اور نقصان پہنچانے والے حکومتی اداروں کو بند کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کرکے عوام کو تحفہ دیا، نقصان پہنچانے والے حکومتی ملکیتی اداروں کو بند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی ٹیرف پالیسی آئی ہے، جس سے کاسٹ کم ہوگی، انٹرسٹ ریٹ کم ہوگئے ہیں اور مزید کم ہوں گے، ٹیکس ریٹس بھی مزید کم ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات فوکسڈ مینو فیکچرنگ صنعت کی پالیسی لے کر آئے ہیں جس سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، ہمارا وژن ہے پاکستان کی صنعتی گروتھ 6 سے 7 فیصد تک پہنچے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے حکومتی ملکیتی اداروں کی نج کاری کے بارے میں بتایا کہ اسٹیل ملز اسکریپ کر دی جائے گی، بحالی کے چانسز کم ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز میں بے ضابطیگیاں ہوئیں، ایسے لوگ آئے جنہیں نہیں آنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکا اورارجنٹینا میں بھی خسارے والے ادارے بند ہوئے، ماضی کی غلطیوں کا بوجھ ساری عمر حکومتیں نہیں اٹھا سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ چار دن کی جنگ میں بھارت کے خلاف ہمارے عوام بھی کھڑے رہے۔ہارون اختر نے کہا کہ ہر کسی کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت دینی چاہیے، قیمت نہ ملے تو لوگ کارکردگی نہیں دکھائیں گے، 9سال سے اراکین اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھی، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ جو قائم مقام صدر مملکت بھی بنتا ہے دو لاکھ روپے ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ بھی دو لاکھ ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ پارلیمٹ میں تمام اراکین صنعت کار نہیں ہے، آہستہ آہستہ تنخواہ بڑھنی تھی جو نہیں بڑھی اور اب اس کو 9 سال بعد بڑھایا گیا ہے جہاں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اچانک اضافے پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے اور تنخواہ دار طبقے کے ٹیکسز کم کرنے کو سراہا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء پر مقدمات درج

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور کیا شوق رکھتے ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے اور مشغلے کیا ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مزید مشغلے کیا ہیں؟

’ویڈیو کال پر روتے رہے‘، پشاور میں زیرِعلاج نومولود افغان بچے کی والدہ سات دن بعد پاکستان پہنچ گئی

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں زلزلے نے خشکی اورسمندری علاقوں کو لرزا دیا

پی پی پی کا وفاق کو وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے دو ٹوک جواب، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین بحال نہ ہو سکے

ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں

پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو

عالمی برادری ایران اسرائیل تصادم روکنے میں فعال کردارادا کرے ، بلاول بھٹو زرداری

سولر پینلز پراگر ٹیکس عائد کیا گیا تو پیپلز پارٹی بجٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی:وزیراعلیٰ سندھ

نوجوانوں کو بااختیاربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی