’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے


اگر بالی وڈ اداکار اکشے کمار اچانک مائیک لے کے کسی فین کے سامنے آ جائیں تو کیا ہو گا، وہی جو کسی سٹار کو سامنے دیکھ کر لوگوں کو ہوتا ہے مگر باندرہ کی ان گلیوں میں صورت حال کافی مختلف رہی جہاں وہ یہی کچھ کر رہے تھے اور کسی نے ان کو زیادہ لفٹ نہیں کرائی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ اکشے کمار خود سینیما سے نکلنے والوں سے بات کر رہے تھے مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ اکشے کمار ہیں کیونکہ انہوں نے ایک کِلر ماسک پہن رکھا تھا اور لوگ انہیں کوئی یوٹیوبر سمجھ رہے تھے۔اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ چھ جون کو ریلیز ہوئی اور وہ اسی کے حوالے سے لوگوں کی رائے معلوم کرنے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ فلم بین حقیقت میں وہی بتائیں جو انہیں فلم دیکھ کر محسوس ہوا۔اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس سے بہت لطف اندوز ہوئے اور قبل اس کے کوئی پہنچانتا وہاں سے نکلنا پڑا۔’بس یونہی فیصلہ کیا کہ ماسک پہن کر لوگوں سے بات کروں اور میں باندرہ کے ایک سینیما گھر کے باہر پہنچ گیا جہاں لوگ فلم دیکھ کر نکل رہے تھے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’پکڑا جانے والا تھا آخر میں، مگر اس سے پہلے ہی بھاگ گیا، مست ایکسپیرئنس۔‘52 سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو میں اکشے کمار کو کافی لوگوں سے یہ سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’فلم کیسی لگی‘، اس کے جواب میں زیادہ تر لوگ ’اچھی تھی‘ کہتے ہوئے نکلتے گئے جبکہ کچھ نے تو جواب دینے سے بھی گریز کیا۔انہوں نے چند خواتین سے بھی فلم کے بارے میں پوچھا مگر کسی نے رک کر جواب نہیں دیا اور یہ کہتی ہوئی کل گئیں کہ ’ٹھیک تھی۔‘ہاؤس فل 5 میں ابھیشک بچن اور نانا پاٹیکر سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے (فوٹو: انڈیا ٹوڈ)ہاؤس فلم 5 چھ جون کو ریلیز ہوئی تھی اور اب تک 50 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔ویسے تو لوگوں نے اکشے کمار پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی تاہم جب انہوں نے اس کی ویڈیو شیئر کی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اسے پسند کیا جبکہ کچھ نے لکھا کہ ’ہم بھی وہاں موجود تھے مگر پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ آپ ہیں۔‘ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے آواز سے تھوڑا سا شک ہوا تھا مگر پھر سوچا یہ کوئی اور ہو گا، اکشے کمار تو زیادہ لمبا ہے۔‘اس پوسٹ کے نیچے صارفین نے بڑی تعداد میں قہقہوں کے ایموجیز لگا رہے ہیں۔کچھ فینز کا کہنا تھا کہ پوری فلم انڈسٹری میں ایسا کام صرف اکشے کمار ہی کر سکتے ہیں۔فلم نے پہلے روز 24 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ دوسرے روز تقریباً 30 کروڑ روپے کمائے تھے۔اس فلم کے ڈائریکٹر تارون منسوخانی ہیں جبکہ اس میں اکشے کمار کے علاوہ رتیش دیشمکھ، ابھشیک بچن، فردین خان، نانا پاٹیکر، جیکی شروف اور جیکولین فرنینڈز شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی