بیٹے کے اعضاء عطیہ کرنے سے 5 لوگوں کو نئی زندگی مل گئی۔۔ مردان کا عظیم شہری جو سب کے لئے مثال قائم کر گیا


مردان کے محلے رستم بازار میں رہنے والے نورداد کی دنیا اس وقت اندھیر ہو گئی جب اس کے 14 سالہ بیٹے جواد خان کو اسکول جاتے ہوئے ایک گاڑی نے بری طرح کچل دیا۔ نویں جماعت کا طالبعلم، جو ابھی خوابوں کی دہلیز پر تھا، اچانک زندگی اور موت کے درمیان آ گیا۔ اسپتالوں کے چکر، ڈاکٹرز کی امیدیں، اور مشینی سانسوں کے سہارے چلتی زندگی , سب ایک ایک کر کے جواب دے گئے۔ نورداد، جو روزانہ اپنی آٹا چکی پر مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالتا ہے، اس نازک لمحے میں ایک بڑا قدم اٹھاتا ہے۔ جب امید دم توڑ چکی تھی، اس نے اپنے بیٹے کے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد جواد کی آنکھیں، گردے اور جگر ایسے افراد کو عطا کیے گئے جو موت کے دہانے پر کھڑے تھے۔ نورداد کے اس فیصلے نے پانچ زندگیاں ایک بار پھر جینے کے قابل بنا دیں۔ جواد 7 جون کو سپردِ خاک ہوا۔ لیکن اس کے اعضاء آج بھی کسی کی بینائی، کسی کی سانس، اور کسی کے جسم کا حصہ بن کر اسے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ جواد کے دادا کا کہنا ہے کہ اگر رستم کے علاقے میں بائی پاس روڈ ہوتا تو شاید آج جواد زندہ ہوتا۔ وہ اب چاہتے ہیں کہ حکام اس طرف سنجیدگی سے توجہ دیں تاکہ دوسرے بچے محفوظ رہ سکیں۔ محلے والے، جاننے والے، سب نورداد کے اس قدم کو عظیم قربانی سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں جواد کا جسم تو مٹی میں دفن ہو گیا، لیکن اس کی زندگی، اس کا نام، اور اس کی روشنی پانچ لوگوں کے جسموں میں زندہ رہے گی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

’آئرن ڈوم‘ اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ کا الزام

ایران اسرائیل کشیدگی تیسرے روز میں داخل، دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری

ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

ایئر انڈیا کے طیارے میں ہلاک ہونے والا خاندان جو برسوں بعد ایک ساتھ رہنے کا خواب لیے لندن جا رہا تھا

پہلگام حملے کے بعد کشمیر سے روٹھے سیاح: ’نقصان کا حساب لگانے بیٹھیں تو ہارٹ اٹیک آ جائے گا‘

اہم شخصیات کی ہلاکتیں اور جوہری تنصیبات پر حملے: اسرائیل کا ایران میں ’ریجیم چینج‘ کا ممکنہ آخری داؤ جو ایک جُوا ہو سکتا ہے

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات، اسرائیل کا ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے بھی ایران پر جوابی حملہ کردیا

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت۔۔ پاکستان کی توانائی بحران کے دوران اہم کامیابی

ایران نے پھر اسرائیل پر 40 میزائل داغ دیے٬ پورا ملک دھماکوں سے گونج اٹھا

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی