برطانیہ میں پہلی بار MI6 کی سربراہی ایک خاتون کے حوالے


برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی۔ بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کئی اہم مشنز کی قیادت کی۔وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے ان کی تقرری کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری ایک ایسے وقت پر ہوئی جب برطانیہ کو بےمثال سلامتی خطرات کا سامنا ہے۔بلیز کی قیادت میں MI6 اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر طریقے سے ادا کرے گی۔میٹرویلی نے کیمبرج یونیورسٹی سے Anthropology میں تعلیم حاصل کی اور دورانِ تعلیم روئنگ ٹیم کا حصہ بھی رہیں۔ان کا ماننا ہے کہ انسانوں کے رویوں کو سمجھنا ایک کامیاب خفیہ افسر کے لیے بنیادی صلاحیت ہے۔2021 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ میرے کام کا حسن یہی ہے کہ میں صبح سے شام تک صرف یہ سوچتی ہوں کہ ہم کیسے زیادہ سے زیادہ نقصان کو روک سکتے ہیں۔میٹرویلی نے MI5 میں بھی کلیدی عہدوں پر کام کیا جہاں انہوں نے ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کی اور قومی انفرااسٹرکچر کی سلامتی کی نگرانی کی۔انہیں 2024ء میں برطانوی خارجہ پالیسی میں خدمات کے اعتراف کے طور پر آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج (CMG) سے بھی نوازا گیا۔سابق چیف سر رچرڈ مور نے ان کی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلیز ایک ذہین، تجربہ کار اور جدید تقاضوں کو سمجھنے والی لیڈر ہیں، جو ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی بصیرت رکھتی ہیں۔نئی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے MI6 کی قیادت سونپی گئی ہے۔میں اپنی بہادر ٹیم اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ملک کے تحفظ اور مفادات کےلیے کام جاری رکھنے کی منتظر ہوں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی