ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی پر ’گہری تشویش‘ ہے: چینی صدر


چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز کہا کہ وہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی پر ’گہری تشویش‘ میں مبتلا ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس بڑھتے تنازع پر ’تیل چھڑکنے‘ کا الزام عائد کیا۔دہائیوں پر محیط دشمنی اور طویل خفیہ جنگ کے بعد، اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران بھر میں مختلف اہداف پر اچانک فضائی حملے شروع کیے، جن کے بارے میں اسرائیل کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ایران اسرائیل کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔اس اچانک کشیدگی کے باعث خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے بعد جاری جوہری مذاکرات متاثر ہوئے توصدر  ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک غیر معمولی وارننگ بھی جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’سب کو فوراً تہران سے انخلا کر لینا چاہیے۔‘جب چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن سے ٹرمپ کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ  ’آگ کو ہوا دینا، تیل چھڑکنا، دھمکیاں دینا اور دباؤ بڑھانا صورتحال کو بہتر بنانے میں مددگار نہیں بلکہ تنازع کو مزید گہرا اور وسیع کرے گا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں، بالخصوص ان ممالک سے جو اسرائیل پر خصوصی اثر رکھتے ہیں، مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں، فوری اقدامات کریں اور کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کریں۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق، منگل کے روز قازقستان میں ازبکستان کے صدر سے ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ نے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کی اپیل کی۔صدر شی نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں اچانک کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس پر چین کو گہری تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ’ہم کسی بھی ایسی کارروائی کے خلاف ہیں جو کسی ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرے۔‘ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید فضائی حملوں کے تبادلے کے بعد چین کے سفارتخانوں نے ایران اور اسرائیل میں موجود چینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’جلد از جلد ان ممالک سے نکل جائیں۔‘تہران میں چینی سفارتخانے نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ ’ایرانی حکام کے ساتھ رابطے کے بعد، چینی سفارتخانے نے چینی شہریوں کے انخلا کو آسان بنانے کے اقدامات کیے ہیں، اور وہاں موجود شہریوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔‘سفارتخانے نے ترکی، آرمینیا اور ترکمانستان کے زمینی راستوں کو ایران سے نکلنے کے ممکنہ راستوں کے طور پر تجویز کیا ہے۔ادھر اسرائیل میں چینی سفارتخانے نے بھی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ’اردن کی سمت‘ روانہ ہو جائیں کیونکہ ’تنازع مسلسل شدت اختیار کر رہا ہے۔‘چینی سفارتخانے نے وی چیٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ’کئی سول انفراسٹرکچر تباہ ہو چکے ہیں، شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اور سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی