میاں بیوی کو لڑتے جھگڑتے دیکھتی ہوں تو دل سے خوشی ہوتی ہے کہ۔۔ شائستہ جبین نے شادی کیوں نہیں کی؟ نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا


"میں کبھی فلموں میں کام اس لیے نہیں کر سکی کیونکہ میں رومینٹک سین نہیں کر سکتی… جس انسان سے میرا کوئی تعلق نہ ہو، اس کے ساتھ رومانس کرنا میرے لیے ممکن ہی نہیں تھا۔ فلموں کا رومانس بھی بہت مبالغہ آمیز ہوتا ہے، اور میں ایسے مناظر کر ہی نہیں سکتی۔" "شادی نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ میں ہمیشہ والدین کی پسند سے رشتہ کرنا چاہتی تھی۔ والد صاحب کا بہت کم عمری میں انتقال ہو گیا، اور پھر میں خاندان کی ذمہ داریاں سنبھالتی رہی، یوں وقت گزرتا گیا۔ آج جب میں کچھ میاں بیوی کو روز لڑتے جھگڑتے دیکھتی ہوں تو دل سے خوشی ہوتی ہے کہ میں نے شادی نہیں کی۔" پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ شائستہ جبین نے اپنی نجی زندگی کے وہ پہلو پہلی بار کھول کر رکھ دیے جو ہمیشہ شائقین کے لیے معمہ بنے رہے۔ پی ٹی وی کے سنہرے دور سے کیریئر کا آغاز کرنے والی شائستہ جبین اب ماں اور ساس جیسے پختہ کرداروں میں اپنی منفرد اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں وہ حنا نیازی کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے زندگی کے اہم فیصلوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلموں سے انہیں کئی بار آفرز آئیں لیکن وہ ہمیشہ انکار کرتی رہیں، کیونکہ وہ دل سے کسی کے ساتھ وابستہ ہوئے بغیر رومانوی مناظر نبھانے کے حق میں نہیں تھیں۔ شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شائستہ نے بتایا کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ ان کے لیے رشتہ والدین منتخب کریں، لیکن والد کی جلد وفات اور گھریلو ذمہ داریوں نے وقت نکالنے ہی نہ دیا۔ وہ آج بھی اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے کبھی صرف سماجی دباؤ میں آ کر زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ نہیں کیا۔ شائستہ جبین کا یہ کھلا اور سچا اعتراف ان ہزاروں خواتین کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے جو اپنے فیصلوں پر نادم ہونے کے بجائے خود سے مطمئن زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی