
اسرائیل میں سائرن کی آواز گونجتے ہی ٹی وی پر براہ راست تجزیہ کرتے اینکرز اور مہمانوں نے نشریات چھوڑ کر دوڑ لگادی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ (ایکس) پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی نیوز چینل (14) کی نشریات کے دوران ایرانی میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے سائرن بجتے ہی اسٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمان خوف زدہ ہوگئے۔
During a live Israeli TV discussion vowing to teach Iran a “brutal lesson,” air raid sirens began to sound, warning of incoming Iranian missiles. The hosts and guests quickly left the studio, halting the program.#DonaldTrump #PakistanTrumpsModi #Iran pic.twitter.com/3eyvoOIAZB— Amnaamir (@AmnaAmnaamir) June 19, 2025
سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ "اسرائیلی ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے دوران ایران کے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کے لیے سائرن بجے تو میزبان اور مہمان اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام روک دیا گیا"۔
جب کہ چند روز قبل ایرانی نیوز چینل کی لائیو نشریات کے دوران اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں خاتون نیوز اینکر سحر امامی کی ہمت دیدنی تھی۔
ایرانی خاتون اینکر نے خوفزدہ ہونے کی بجائے جرات کا مظاہرہ کیا اور حملے کی تھوڑی ہی دیر بعد واپس آکر دوبارہ نشریات کا آغاز کیا۔
فضاءغبار آلود است ۔۔۔۔ صدائے اللہ اکبر بلند است the brave Iranian anchor says on air when #Israel attacked #iranisraelwar pic.twitter.com/OUW5rHS2sx— Asma Shirazi (@asmashirazi) June 16, 2025