اپنے شوہر سے اس بکواس کی امید نہ کریں.. نعمان اعجاز کا معاذ صفدر پر کڑا وار ! لڑکیوں کو اہم مشورہ


"محبت، احترام اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہی اصل رشتہ ہے، سوشل میڈیا پر دکھاوے کا کوئی مطلب نہیں" پاکستان کے سینئر اداکار اور کھری بات کہنے کے لیے مشہور نعمان اعجاز نے یوٹیوبر معاذ صفدر کے حالیہ وائرل ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے نوجوان نسل کو حقیقت پسندانہ تعلقات کی اہمیت کا پیغام دے ڈالا۔ یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب معاذ صفدر نے اپنی اہلیہ صباء کی خواہش پر پھولوں کا گلدستہ تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا — لیکن یہ کوئی عام گلدستہ نہیں تھا۔ تین سے چار لاکھ روپے مالیت کے پھولوں کا اتنا بڑا گلدستہ تیار کیا گیا جو ایک ٹرک پر لاد کر لایا گیا، اور جسے گھر کے اندر لانا بھی ممکن نہ رہا۔ ویڈیو بنائی گئی، پوسٹ ہوئی، اور چند گھنٹوں میں ہر طرف چھا گئی۔ لیکن جہاں کچھ افراد نے اس جوڑی کی محبت کو سراہا، وہیں فضول خرچی اور دکھاوے کے الزامات بھی سامنے آنے لگے۔ سوشل میڈیا پر بحث چھڑی ہوئی تھی کہ کیا ایسے مظاہرے محبت کی نمائندگی کرتے ہیں یا محض پیسے کی نمائش ہے؟ ایسے میں نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا، "بہت سی نوجوان لڑکیاں شاید اب چاہیں گی کہ اُن کے لیے بھی کوئی ایسا ہی مہنگا گلدستہ لائے، لیکن یاد رکھیں، اصل رشتہ بڑے تحفے نہیں بلکہ دل سے جڑے جذبے، ایک دوسرے کا احترام اور باہمی سمجھوتے سے بنتا ہے۔" نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ اصل رشتہ سادگی میں ہے، نمود و نمائش میں نہیں۔ اس رائے نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ ایک صارف نے لکھا، "بالکل درست فرمایا، ایک گلاب کافی تھا، باقی سب دکھاوا ہے۔" ایک اور تبصرہ آیا، "یہ سب پیسے کا سستا شو آف ہے، محبت اتنی مہنگی نہیں ہوتی۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’سوائے انڈیا کے‘، ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی3‘ نمائش کے لیے تیار

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ایک ہی تقریب میں شرکت، صارفین متجسس

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان، نئی بحث چھڑ گئی

ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر بھارتی صارفین کی تنقید، دلجیت دوسانجھ کا سخت ردعمل

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

سلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہے

کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں کی ویڈیو وائرل

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

بہن کی ایک طرفہ پسند اور بھائی کی مکمل حمایت۔۔ پرورش ڈرامے میں سمیر کا کردار ہر بہن کا خواب کیوں بن گیا؟

اس کا شوپر تحفے دیتا رہتا ہے اسلیئے جانتی ہوں۔۔ ریحام خان نے فیمینزم کے متعلق بیان دینے پر سارہ خان کو آئینہ دکھا دیا

اولاد کے بجائے بڑھاپے کا سہارا کون بنے گا؟ صائمہ قریشی کی نصیحت نے ماں باپ کو سوچ میں ڈال دیا

جائیداد کی تقسیم اور بچوں کا ماں کو لاوارث چھوڑ دینا۔۔ بشریٰ انصاری نے عائشہ خان کی زندگی کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

یاسر نواز کے بڑے بھائی وقار نواز انتقال کرگئے۔۔

احد رضا میر کی رقص کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

احد رضا میر کی ویڈیو وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی