اس کا شوپر تحفے دیتا رہتا ہے اسلیئے جانتی ہوں۔۔ ریحام خان نے فیمینزم کے متعلق بیان دینے پر سارہ خان کو آئینہ دکھا دیا


’’ایک اداکارہ ہے جسے میں صرف اس لیے جانتی ہوں کیونکہ اُس کا شوہر اُسے تحفے دیتا رہتا ہے‘‘ ریحام خان نے سارہ خان کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیا ہے، جس میں سارہ خان نے خود کو ’’فیمینسٹ‘‘ ماننے سے انکار کیا تھا۔ سارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پرانی سوچ رکھتی ہیں، اُنہیں یہ اچھا لگتا ہے کہ اُن کے شوہر تمام بلز ادا کرتے ہیں اور وہ خود لائن میں کھڑے ہو کر ادائیگیاں نہیں کر سکتیں۔ اس بیان پر ریحام خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’ایک اداکارہ ہے جسے میں صرف اس لیے جانتی ہوں کیونکہ اُس کا شوہر اُسے گفٹ دیتا رہتا ہے۔ اُسے شاید یاد نہیں کہ آج وہ آزادانہ طور پر اداکاری کر رہی ہے تو وہ فیمینزم کی مرہونِ منت ہے۔ اگر ماضی میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند نہ کی جاتی تو آج یہ اداکارائیں بھی اپنی مرضی سے کام نہ کر سکتیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’یہ کہنا کہ 'میں فیمینسٹ نہیں ہوں' ایک پسماندہ سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔ اگر آپ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ آپ کا شوہر آپ کے بلز ادا کرتا ہے تو یہ آپ کا ذاتی تجربہ ہو سکتا ہے، مگر ہر عورت اتنی خوش قسمت نہیں ہوتی۔ جو لوگ بااثر مقام پر ہوتے ہیں، اُن پر لازم ہے کہ وہ ان لوگوں کے حق میں آواز بلند کریں جو یہ سہولتیں نہیں رکھتے۔‘‘ ریحام خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اور سارہ خان کے مداحوں اور مخالفین کے درمیان بحث چڑھ گئی ہے۔ کچھ صارفین نے ریحام کی بات سے اتفاق کیا کہ سارہ جیسی اداکاراؤں کو اپنی حیثیت اور آزادی کے پیچھے کی جدوجہد کو تسلیم کرنا چاہیے، جبکہ دوسروں نے سارہ کی ذاتی پسند کو ان کا حق قرار دیا۔ یاد رہے کہ سارہ خان اور ان کے شوہر، گلوکار فلک شبیر، اپنے محبت بھرے تعلق اور دلکش اندازِ زندگی کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔ فلک شبیر کا سارہ کو پھول دینا، تحفے دینا اور بیرونِ ملک چھٹیاں منانا اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتا ہے۔ تاہم سارہ کے حالیہ بیان نے اُن کے شائقین کو بھی تقسیم کر دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’سوائے انڈیا کے‘، ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی3‘ نمائش کے لیے تیار

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ایک ہی تقریب میں شرکت، صارفین متجسس

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان، نئی بحث چھڑ گئی

ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر بھارتی صارفین کی تنقید، دلجیت دوسانجھ کا سخت ردعمل

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

سلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہے

کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں کی ویڈیو وائرل

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

بہن کی ایک طرفہ پسند اور بھائی کی مکمل حمایت۔۔ پرورش ڈرامے میں سمیر کا کردار ہر بہن کا خواب کیوں بن گیا؟

اس کا شوپر تحفے دیتا رہتا ہے اسلیئے جانتی ہوں۔۔ ریحام خان نے فیمینزم کے متعلق بیان دینے پر سارہ خان کو آئینہ دکھا دیا

اولاد کے بجائے بڑھاپے کا سہارا کون بنے گا؟ صائمہ قریشی کی نصیحت نے ماں باپ کو سوچ میں ڈال دیا

جائیداد کی تقسیم اور بچوں کا ماں کو لاوارث چھوڑ دینا۔۔ بشریٰ انصاری نے عائشہ خان کی زندگی کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

یاسر نواز کے بڑے بھائی وقار نواز انتقال کرگئے۔۔

احد رضا میر کی رقص کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

احد رضا میر کی ویڈیو وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی