جائیداد کی تقسیم اور بچوں کا ماں کو لاوارث چھوڑ دینا۔۔ بشریٰ انصاری نے عائشہ خان کی زندگی کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا


اداکارہ عائشہ خان کی وفات کی خبر جون میں سامنے آئی، جب ان کی لاش کئی دن بعد ان کے گھر سے ملی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بچوں کے خلاف شدید تنقید کی گئی کہ وہ اپنی ماں کے آخری وقت میں ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔ تاہم حالیہ دنوں میں سینئر فنکار اسلم شیخ اور بشریٰ انصاری نے اس معاملے کی اصل تصویر واضح کی ہے۔ بشریٰ انصاری نے کہا’’عائشہ خان کی موت کی خبر میرے لیے انتہائی افسوسناک تھی، لیکن سوشل میڈیا پر پھیلنے والی باتوں نے مجھے مزید پریشان کر دیا۔ جی ہاں، ان کے بچے بیرونِ ملک تھے، مگر حالات ویسے نہیں جیسے سوشل میڈیا پر بیان کیے جا رہے ہیں۔ ہم نے چند برس پہلے ایک ساتھ کام کیا، اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے باہر سیٹل ہیں، وہ ان کا خیال رکھتے ہیں اور چاہتے تھے کہ وہ ان کے ساتھ رہیں، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ کچھ لوگ اکیلے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، جیسے میری بہن نیلم۔ ان کے بچے بھی چاہتے ہیں کہ وہ باہر رہیں، لیکن وہ پاکستان میں اطمینان سے زندگی گزار رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا ’’میں نے عائشہ سے پوچھا کہ کیا بچے ان کی مالی مدد کرتے ہیں؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ درازوں میں بڑی بڑی رقم چھوڑ جاتے ہیں۔ وہ گلشنِ اقبال میں اپنی زندگی سے خوش تھیں، کتابیں پڑھنا، اپنی دلچسپ سرگرمیوں میں وقت گزارنا ان کو پسند تھا۔ وہ ایک خوددار، مضبوط اور پڑھی لکھی خاتون تھیں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘‘ اداکار اسلم شیخ نے بھی عائشہ خان کی زندگی کے بارے میں سچائی بتاتے ہوئے کہا ’’ہم سب نے ایک دن جانا ہے، اللہ عائشہ آپا پر رحم کرے۔ وہ خودمختار تھیں، اپنی گاڑی خود چلاتی تھیں، کسی پر انحصار نہیں کرتی تھیں۔ ان کے والد ڈی ایس پی تھے، اور وہ خالہ خالدہ ریاست کی بہن تھیں۔ شوبز نے سچّے فنکاروں کو نظرانداز کیا، اور بڑی عمر کے کرداروں میں بھی نوجوانوں کو کاسٹ کیا جانے لگا، اس لیے عائشہ خان نے کام سے کنارہ کشی اختیار کی۔‘‘ انہوں نے کہا ’’عائشہ آپا کے بچے ان کا بھرپور خیال رکھتے تھے۔ ان کی بیٹی چاہتی تھی کہ وہ دبئی آ جائیں، بیٹا بیرون ملک سے رابطے میں تھا، مگر وہ پاکستان میں اپنے معمولات کے ساتھ مطمئن تھیں۔ وہ ہمایوں سعید کی پسندیدہ فنکارہ تھیں، مگر آخری دنوں میں انہوں نے کام سے انکار کر دیا تھا۔ میں نے ان سے چار دن پہلے فون پر بات کی، ان کی ٹانگ میں فریکچر تھا، پھر عید آ گئی اور رابطہ نہ ہو سکا۔ ان کی لمبی وائس نوٹس میرے پاس محفوظ ہیں، جو ان کی زندگی کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ تنہا تھیں، مگر پریشان نہیں تھیں۔‘‘ عائشہ خان کے انتقال کے بعد یہ تاثر دیا گیا کہ وہ تنہا، بے سہارا اور نظرانداز تھیں، لیکن ان کے قریبی ساتھیوں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے تنہا رہ رہی تھیں، اور ان کے بچوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کے پھیلنے والی خبروں نے صرف غلط فہمیاں پیدا کیں۔ عائشہ خان، جو ’’آفشاں‘‘، ’’مہندی‘‘، ’’میرات العروس‘‘ اور ’’میری گڑیا‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں کا حصہ رہیں، اپنی فنی زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی میں بھی ایک باوقار اور خوددار شخصیت کی مالک تھیں۔ ان کی زندگی اور موت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کبھی کبھار تنہائی خود کی پسند ہوتی ہے، مجبوری نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ایک ہی تقریب میں شرکت، صارفین متجسس

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان، نئی بحث چھڑ گئی

ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر بھارتی صارفین کی تنقید، دلجیت دوسانجھ کا سخت ردعمل

عفت عمر کا والدین سے متعلق متنازع بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

سلمان خان ’برین اینیورزم‘ میں مبتلا: دماغ کی شریانوں میں بنی گٹھلی جس کی ابتدائی علامت سر درد ہے

کیا احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں کی ویڈیو وائرل

’سردار جی 3‘ کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر انڈیا میں شور: ’دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے‘

بہن کی ایک طرفہ پسند اور بھائی کی مکمل حمایت۔۔ پرورش ڈرامے میں سمیر کا کردار ہر بہن کا خواب کیوں بن گیا؟

اس کا شوپر تحفے دیتا رہتا ہے اسلیئے جانتی ہوں۔۔ ریحام خان نے فیمینزم کے متعلق بیان دینے پر سارہ خان کو آئینہ دکھا دیا

اولاد کے بجائے بڑھاپے کا سہارا کون بنے گا؟ صائمہ قریشی کی نصیحت نے ماں باپ کو سوچ میں ڈال دیا

جائیداد کی تقسیم اور بچوں کا ماں کو لاوارث چھوڑ دینا۔۔ بشریٰ انصاری نے عائشہ خان کی زندگی کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

یاسر نواز کے بڑے بھائی وقار نواز انتقال کرگئے۔۔

احد رضا میر کی رقص کرتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

احد رضا میر کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس: ملزم عمرحیات جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی