انڈین وزیراعظم عامر خان کی فلم میں اپنا قول کیوں شامل کروانا چاہتے ہیں؟


معروف اداکار عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو انڈیا کے سنسر بورڈ نے بغیر کوئی کٹ لگائے ریلیز کی منظوری تو دے دی ہے لیکن فلم میں کچھ ترامیم کی ہدایت بھی کی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ’ستارے زمین پر‘ کو حال ہی میں سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیٹ نے چھان بین کے بعد بغیر کوئی سین کاٹے منظوری دے دی تھی مگر اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ فلم بورڈ نے عامر خان کی اس فلم میں چند اضافے کرنے کی ہدایت دی ہے جن میں فلم کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی کا ایک قول شامل کرنا بھی شامل ہے۔عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں ابتدائی طور پر سنسر بورڈ کی طرف سے کچھ مناظر میں کٹ کی تجویز کے باعث ریلیز میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جسے عامر خان نے ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کے ذرائع کے مطابق عامر خان سنسر بورڈ کی ایگزامننگ کمیٹی (جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی) کی تجاویز سے مطمئن نہیں تھے، جس کے بعد فلم کو ریوائزنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جس کی سربراہی تھیٹر کے سینیئر فنکار اور تعلیمی ماہر وامن کینڈرے نے کی۔رپورٹ کے مطابق ریوائزنگ کمیٹی نے فلم کے چند ڈائیلاگز میں بھی تبدیلی کی ہدایت دی جن میں ’مائیکل جیکسن‘ کو ’لو برڈز‘ اور ’بزنس وومن‘ کو ’بزنس پرسن‘ سے تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی۔علاوہ ازیں فلم میں ایک منظر میں بولے گئے لفظ ’کمال‘ کو بھی حذف کرنے کی ہدایت کی گئی۔فلم بورڈ نے ان تبدیلیوں کے بعد فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے تاہم جمعہ 20 جون کو ’ستارے زمین پر‘ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی