پینلٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست، پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں


نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔جمعے کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دوسرے کوارٹر کے 10 ویں منٹ میں فرانس نے گول کر کے پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔تیسرے کوارٹر کے پانچویں منٹ پر فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی تاہم تین منٹ بعد رانا وحید اشرف نے جوابی گول کر کے میچ میں پاکستان کے لیے پہلا سکور کیا۔بعدازاں تیسرے کوارٹر کے 12 ویں منٹ میں پینلٹی پر خان سفیان اور 13 ویں منٹ پر رانا وحید نے دوسرا اور تیسرا گول سکور کر کے میچ میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی تاہم چوتھے کوارٹر کے اختتامی لمحات پر فرانس کی جانب سے شارلٹ وکٹر نے گول داغ کر ایک مرتبہ پھر میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔Pakistan are in the final of Nations Cup .A dramatic 3-2 penalty shootout win sealed the deal for Green Shirts.They will face New Zealand or Korea in the final.#FIHNationsCup | #Hockey | #GreenTeam | #OurGameOurPassion | #KhelKaJunoon pic.twitter.com/smq5FNTzRs— Green Team (@GreenTeam1992) June 20, 2025دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔فرانس کی عالمی درجہ بندی میں نویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں دو درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13 واں نمبر ہے۔واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئ ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لیے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میری دعا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم  فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے، امید ہے کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 90 رنز سے شکست

نیشنل گیمز اختتام پذیر، خیبر پختونخوا نے 69 میڈلز جیت لیے

پنجاب پولیس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کے کتے کی تلاش

کولکتہ میں پاکستانی کرکٹر سے مشابہت رکھنے والے میسی کے مجسمے کی نقاب کشائی، دلچسپ تکرار

بابر اعظم بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں صرف 2 رنز بناسکے

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں آل آؤٹ

ملتان سلطان کی ملکیت سے متعلق فیصلہ جلد متوقع

بھارت میں آسام کرکٹ کے 4 کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

’میسی، شعیب ملک کے مجسمے کا افتتاح کرنے کولکتہ آئے ہیں:‘ سٹار فٹبالر کی انڈیا آمد پر ’بدنظمی‘ اور سوشل میڈیا پر جاری تنقید

پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو سات تین سے شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی