معروف فنکارہ کی موت سے معاشرے کی بے حسی آشکار، تدفین میں شخصیات نہ کوئی پرستار


کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گذشتہ روز فلیٹ سے ملنے والی ماضی کی معروف اداکارہ عائشہ خان کی کئی روز پرانی لاش نے معاشرے کی بے حسی کو آشکار کردیا۔ ماضی میں ٹی وی اسکرین پر ہزاروں دلوں کی دھڑکن رہنے والی اداکارہ عائشہ خان کو ہفتہ کے روز سخی حسن قبرستان میں مرحوم والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ عائشہ خان کی نماز جنازہ اہل خانہ نے قبرستان میں ہی ادا کی، افسوسناک پہلو یہ تھا کہ ان کی نماز جنازہ میںکوئی شخصیت شریک تھی نہ ہی کوئی پرستار موجود تھا۔ یاد رہے کہ اہل خانہ کی جانب سے پوسٹمارٹم نہ کرائے جانے اور موت کو طبعی قرار دینے کے بعد اداکارہ کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی تھی۔ عائشہ خان نے انارکلی، زرد موسم اور دھوپ کنارے جیسے یادگار ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے، تاہم زندگی کے آخری ایام میں وہ سماجی تنہائی کا شکار ہوگئی تھیں۔ ایک فنکارہ کی موت نے ہمیں کیا سبق دیا؟ عائشہ خان کی افسوسناک موت نے معاشرے کی بے حسی کو بے نقاب کردیا ہے جہاں فنکار اپنے عروج میں تو سب کی نظروں کے تاج ہوتے ہیں، مگر زوال پذیر ہو کر تنہائی کے اندھیرے میں کھو جاتے ہیں۔ کیا ہم اس معاشرے کا حصہ بننے کے قابل ہیں جہاں انسانیت اپنے ہی گھر میں مر جائے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو؟ عائشہ خان کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی مگر ان کی زندگی اور موت کا درد ہمارے لیے ایک سوال چھوڑ گیا ہے کہ ’’کیا ہم واقعی اتنے بے حس ہو چکے ہیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بارے میں اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟

سب سے طاقتور بنکر شکن بم جو امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے لیے استعمال کیے

سب سے طاقتور بنکر شکن بم جو امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے لیے استمعال کیے

امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں شامل: تین جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر کی تہران کو دھمکی: ’فوری امن قائم نہ کیا تو مستقبل میں حملے بدترین ہوں گے‘

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں میں ہمیں بہترین کامیابی ملی، ایران کو ہر صورت امن قائم کرنا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ کا قوم سے خطاب

ایرانی حکام کی فردو سمیت تمام تین جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق

امریکہ کے ایران میں تین جوہری تنصیبات پر حملے، ’ایران کو اب جنگ ختم کرنے پر رضامند ہو جانا چاہیے‘ امریکی صدر

کچھ خواتین کو سپرم سے الرجی کیوں ہوتی ہے؟

کڑھائی والے پرس اور بُرج پر بے وفائی: فرانس کا شاہی سکینڈل جو انگلستان کے ساتھ سو سالہ جنگ کی وجہ بنا

ایران، اسرائیل کشیدگی دنیا بھر میں ایندھن سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

ایران میں یورینیم کی افزودگی: 3.67 فیصد کی حد کہاں سے آئی اور دنیا کے لیے 60 فیصد افزودہ یورینیم پریشانی کا باعث کیوں؟

برطانیہ کا جدید ترین لڑاکا ایف-35 بی طیارہ انڈین ایئرپورٹ پر ایک ہفتے سے کیوں کھڑا ہے؟

اسرائیل خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: ترک صدر اردوغان

معروف فنکارہ کی موت سے معاشرے کی بے حسی آشکار، تدفین میں شخصیات نہ کوئی پرستار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی