نئے حکومتی ٹیکس کے نفاذ کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے کا اضافہ: ’ایک طرف ریلیف ملتا ہے تو دوسری طرف کچھ نا کچھ مہنگا ہو جاتا ہے‘


Getty Imagesپاکستان میں حکومت نے گذشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔دنیا بھر سے تازہ ترین خبریں اب آپ کے واٹس ایپ پر! بی بی سی اردو واٹس ایپ چینل فالو کرنے کے لیے کلک کریںایران اور اسرائیل کی بیچ 12 روزہ تنازع کے دوران دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں خوب ہلچل مچی تھی۔ 13 جون کو جب اسرائیل نے ایران پر حملے کیے تو عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا جو تقریباً 12 فیصد تک بڑھ کر 74 ڈالر سے 78 ڈالر فی بیرل کے درمیان پہنچ گئی۔ اس اضافے کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کر سکتا ہے۔تاہم اگلے چند دنوں میں جب یہ واضح ہوا کہ جنگ کے باوجود سپلائی لائنز بحال ہیں اور آبنائے ہرمز بند نہیں ہوئی، تو تیل کی قیمتیں کم ہونے لگیں۔ 24 جون کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد امریکی خام تیل ( ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں تقریباً چھ فیصد کمی ہوئی اور یہ تقریباً 64.37 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 6.1 فیصد کم ہو کر 67.14 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جو جنگ سے پہلے والی سطح کے قریب تھی اور آج 30 جون 2025 کو برینٹ آئل کی قیمت 67.61 ڈالر فی بیرل ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں بھی فوراً محسوس کیے گئے اور پاکستان کی حکومت نے ایران اسرائیل تنازعے کے آغاز کے بعد 15 جون کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ جس میں پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 80 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں سات روپے 95 پیسے تک کا اضافہ شامل تھا۔ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ کیا ہے؟Getty Imagesپیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں حالیہ اضافے کی وجوہات کے متعلق معاشی، بجٹ امور اور آئی ایم ایف پروگرامپر رپورٹنگ کرنے والے صحافی شہباز رانا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس کی دو وجوہات بتائی ہیں۔ان کے مطابق اس کی پہلی وجہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس دوران پاکستان نے جو سودے کیے، اس کے اثرات عوام کو منتقل کیے گئے ہیں۔دوسرا حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر لگایا جانے والا ایک نیا ٹیکس ہے جو ڈھائی روپے فی لیٹر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے مالی سال 2025–26 میں فی لیٹر ڈھائی روپے کاربن لیوی (ماحولیاتی ٹیکس) پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق اب کیا جا رہا ہے۔ان کے مطابق یہ کاربن لیوی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 1.4 ارب ڈالر کے ماحولیاتی تحفظ کے قرض کا حصہ ہے۔شہباز رانا کے مطابق اس کے علاوہ روپے کی قدر میں ہونے والی کمی کے اثرات بھی اس کی ایک وجہ ہیں۔گوادر کے ماہی گیر، مہنگا ایرانی تیل اور سمگلنگ: ایران اور اسرائیل کی جنگ نے بلوچستان میں لوگوں کو کیسے متاثر کیا؟سستا تیل اور اہم تجارتی روٹ: چین مشرقِ وسطیٰ میں کھلی جنگ کی صورت میں اپنے اہم پارٹنر ایران کے لیے کیا کر سکتا ہے؟اسرائیل، ایران اور تیل: آبنائے ہرمز بند ہو جائے تو کیا ہو گا؟ایران، اسرائیل کشیدگی دنیا بھر میں ایندھن سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز بعد کیا جاتا ہے۔ ان 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کی اوسط کو بنیاد بنا کر ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں۔شہباز رانا کے مطابق عمومی طریقہ کار یہ ہے کہ سب سے پہلے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کو بیس پرائس کے طور پر لیا جاتا ہے۔ اس بیس پرائس پر حکومت کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے، جس پر مزید پیٹرولیم لیوی لاگو ہوتی ہے جو اس وقت 78 روپے فی لیٹر ہے۔ اب اس کے ساتھ نئی کلائیمنٹ سپورٹ لیوی بھی لگا دی گئی ہےان کے مطابق ’اس کے علاوہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے اپنے منافع کا مارجن بھی شامل کیا جاتا ہے اور ان تمام عناصر کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمت طے کی جاتی ہے۔'شہباز رانا نے بتایا کہ حکومت ان قیمتوں کا حساب لگا کر اوگرا کو بھیجتی ہے جہاں سے نوٹیفیکشین جاری ہوتا ہے۔ ’ایک طرف سے عوام کو ریلیف ملتا ہے تو دوسری طرف حکومت کوئی نہ کوئی مہنگی چیز کر دیتی ہے‘سوشل میڈیا پر صارفین حکومت کے اس فیصلے پر خاصی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔صحافی عاصمہ شیرازی نے ایکس پر تبصرہ کیا ’پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول بلکہ قابل مذمت ہے۔۔۔ مہنگائی کی لہر میں اضافہ پہلے سے پسی عوام کی کمر توڑ دے گا۔‘فیض احمد نامی صارف نے ایکس پر لکھا ’اگر ایک طرف سے عوام کو ریلیف ملتا ہے تو دوسری طرف حکومت کوئی نہ کوئی مہنگی چیز کر دیتی ہے۔۔ ایک طرف پیٹرول مہنگا دوسری طرف بجلی پر ریلیف۔‘خالد حسین تاج نے ایکس پر لکھا کہ ’عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر سے کم ہو کر 66 ڈالرفی بیرل ہو گئی ہے۔یہ غریب عوام پر ظلم ہے یہ اضافہ فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔‘ڈاکٹر شاہ جہاں کے مطابق ’حکومت مسلسل پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جبکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ کیا انھیں واقعی کوئی پرواہ ہے؟ یا اب ’نیا پاکستان‘ میں زندہ رہنا بھی ایک عیاشی بن چکا ہے؟‘گوادر کے ماہی گیر، مہنگا ایرانی تیل اور سمگلنگ: ایران اور اسرائیل کی جنگ نے بلوچستان میں لوگوں کو کیسے متاثر کیا؟اسرائیل، ایران اور تیل: آبنائے ہرمز بند ہو جائے تو کیا ہو گا؟ایران، اسرائیل کشیدگی دنیا بھر میں ایندھن سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟اسرائیلی حملوں میں فوجی قیادت کی ہلاکتوں پر ’انتقام‘ کا اعلان: ایران کے نئے فوجی کمانڈر کون ہیں؟’یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد بی بی سی نے تہران میں کیا دیکھا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مستونگ میں سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملے، ایک ہلاک سات زخمی

بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو مزدور ہلاک، تین زخمی

لائیو: پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک دیا

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر تاریخی تیزی، پہلی مرتبہ ایک لاکھ 28 ہزار کی بلند ترین سطح پر

لائیو: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مالی سال کے آغاز پر انڈیکس بلند ترین سطح پر

زیارت: جان پر کھیل کر دو خواتین کو ڈوبنے سے بچانے والا خانہ بدوش نوجوان ’شمائل خان‘

خیبر پختونخوا میں تشدد اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قوت گویائی سے محروم لڑکی کو کیسے بازیاب کروایا؟

خیبر پختونخوا میں پُرتشدد واقعات اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

پنجگور سے ’اغوا‘ ہونے والے 20 سالہ ذیشان ظہیر کی لاش برآمد: ’والد کی بازیابی سے پہلے بیٹے کی اپنی لاش مل گئی‘

امریکی خاتون دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان میں پیٹرول 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاکستان میں پٹرول 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی