بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو مزدور ہلاک، تین زخمی


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات اور چاغی میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو مزدور ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں تین کا تعلق پنجاب سے ہے۔پہلا واقعہ پیر کی شام قلات کی تحصیل منگچر کے علاقے کلی زرد غلام جان میں پیش آیا۔منگچر لیویز تھانے کے ایس ایچ او حاجی خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ مزدور زرعی زمین پر ٹیوب ویل کی ڈرلنگ میں مصروف تھے اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ان کے مطابق ’فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن کی شناخت رحیم یار خان کے رہائشی نوید احمد اور کوئٹہ کے خلیل احمد مینگل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دو مزدور زخمی ہوئے جن میں عدیل احمد رحیم یار خان اور جلال الدین مینگل کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا  ہے۔ایس ایچ او نے یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ایک واقعہ قلات اور دوسرا چاغی کے علاقے میں پیش آیا (پکسابے)منگچر میں اس سے قبل مارچ میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار مزدوروں کو قتل کیا گیا تھا۔حاجی خان نے بتایا کہ ’مارچ کے واقعے کے بعد لیویز نے تمام مقامی زمینداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر مقامی ملازمین کی موجودگی سے متعلق پیشگی اطلاع دیں تاکہ ان سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ واقعے میں متعلقہ زمیندار اور ڈرلنگ مشینری کے مالک نے لیویز کو اطلاع نہیں دی تھی جس پر ان کے خلاف مزدوروں کی جان خطرے میں ڈالنے اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسرا واقعہ ضلع چاغی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک حجام کی دکان پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔اس کے نتیجے میں امتیاز احمد نامی حجام زخمی ہوا جو پنجاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔لیویز کے مطابق زخمی کو چار گولیاں لگی ہیں جسے رورل ہیلتھ سینٹر چاغی میں ابتدائی طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات بلوچستان میں غیر مقامی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا تسلسل معلوم ہوتا ہے جس میں حالیہ مہینوں میں تیزی آئی ہے۔ دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر کی ’دلہے کی طرح‘ رخصتی پر عوامی تنقید

مستونگ میں سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملے، ایک ہلاک سات زخمی

بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو مزدور ہلاک، تین زخمی

لائیو: پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک دیا

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر تاریخی تیزی، پہلی مرتبہ ایک لاکھ 28 ہزار کی بلند ترین سطح پر

لائیو: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مالی سال کے آغاز پر انڈیکس بلند ترین سطح پر

زیارت: جان پر کھیل کر دو خواتین کو ڈوبنے سے بچانے والا خانہ بدوش نوجوان ’شمائل خان‘

خیبر پختونخوا میں تشدد اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قوت گویائی سے محروم لڑکی کو کیسے بازیاب کروایا؟

خیبر پختونخوا میں پُرتشدد واقعات اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

پنجگور سے ’اغوا‘ ہونے والے 20 سالہ ذیشان ظہیر کی لاش برآمد: ’والد کی بازیابی سے پہلے بیٹے کی اپنی لاش مل گئی‘

امریکی خاتون دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان میں پیٹرول 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی