ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟


بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے ازدواجی تنازعات کی خبریں ایک برس سے گردش کر رہی ہیں مگر دونوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن اب ابھیشیک بچن نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’منفی خبریں‘ اب ایک نیا ٹرولنگ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے اپنے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات پر بات کی اور بتایا کہ وہ ان کی وضاحت کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ’پہلے میرے بارے میں جو باتیں کی جاتی تھیں مجھ پر ان کا اثر نہیں پڑتا تھا، لیکن اب میری ایک فیملی ہے اور یہ بہت پریشان کن ہے۔ حتیٰ کہ اگر میں کسی چیز کی وضاحت بھی کرتا ہوں تو اس کا الٹا مطلب نکال کیا جاتا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ اس طرح کی منفی باتیں بھیلاتے ہیں انہیں اپنے ضمیر کی آواز سننی چاہیے۔ یہ صرف میں نہیں ہوں، میں متاثر نہیں ہوتا۔ اس میں خاندان شامل ہے۔ میں آپ کو ٹرولنگ کے اس نئے رجحان کی ایک بہت اچھی مثال پیش کروں گا۔‘ابھیشیک بچن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک ٹرول کے تکلیف دہ کمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دوست سکندر کھیر کو یہ اتنا برا لگا کہ انہوں نے ابھیشیک کے گھر کا پتہ لکھ کر چیلنج کیا کہ وہ ان کے منہ پر یہ بات کہے۔ابھیشیک نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کے پیچھے چھپ کر دل دکھانے والی باتیں کرنا بہت آسان ہے۔ میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں یہ سب میرے سامنے آ کر کہو، یقیناً وہ ایسا نہیں کرے گا۔ اگر کوئی میرے سامنے بات کرے گا تو میں اس کا احترام کروں گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ساری انڈسٹری تھو تھو کررہی ہے۔۔ صبا فیصل اور یاسر حسین کا نادیہ خان پر کڑا وار ! ایک دوسرے کو کیا کھری کھوٹی سنا دیں؟

اپنی زبان پر قابو رکھنا سیکھیں۔۔ زرنش خان نے تنقید پر بلبلاتی نادیہ خان کو شیشہ دکھاتے ہوئے کیا کچھ سنا ڈالا؟

دوسری بیوی کی پہلے سے ایک بیٹی ہے۔۔ منور فاروقی نے اچانک دوسری شادی کرنے سے متعلق حقائق بتا دیے

وہ سب کی ماں جیسی تھی۔۔ شیفالی جریوالا کے شوہر کا آنجہانی بیوی کے لیے الوداعی پیغام

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی