وہ سب کی ماں جیسی تھی۔۔ شیفالی جریوالا کے شوہر کا آنجہانی بیوی کے لیے الوداعی پیغام


"شیفالی میری پری تھی… وہ ہمیشہ ’کانٹا لگا گرل‘ کہلائے گی، لیکن وہ اس سے کہیں زیادہ تھی جو نظر آتی تھی۔ خوبصورت، ذہین، باہمت، اور بے حد محبت کرنے والی… وہ سب کی ماں جیسی تھی، ہر ایک کا خیال رکھنے والی، اُس کی موجودگی ہر جگہ سکون لے آتی تھی۔" بالی ووڈ کی مقبول ریمکس "کانٹا لگا" سے شہرت پانے والی اداکارہ و ماڈل شیفالی جری والا کی اچانک موت کے بعد، اُن کے شوہر پراگ تیاگی نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی، جس نے خاموشی میں لپٹے ہزاروں جذبات کو زبان دے دی۔ اس تصویر کے ساتھ پراگ کا محبت اور اداسی سے بھرا پیغام صرف ایک شوہر کی یاد نہیں، بلکہ ایک مکمل زندگی کے بکھر جانے کی کہانی تھی۔ پراگ نے لکھا کہ شیفالی بظاہر ایک چمکدار، دلکش اور مشہور چہرہ تھی، لیکن اُس کے اندر ایک ایسا شخص بستا تھا جو ہر رشتے کو پوری سچائی سے نبھاتا تھا۔ "وہ اپنی کامیابیوں سے بڑھ کر ایک انسان تھی، جو ہر وقت دوسروں کی فکر کرتی، سب کو اپنائیت دیتی اور کسی کے لیے بھی پناہ گاہ بن جاتی تھی۔" View this post on Instagram A post shared by Parag Tyagi (@paragtyagi) انہوں نے مزید کہا کہ شیفالی نے ہمیشہ ایک بامقصد زندگی گزاری۔ وہ اپنے ذہن، جسم، روح اور کیریئر کو نکھارنے میں مصروف رہتی۔ لیکن اصل کمال یہ تھا کہ وہ صرف اپنی نہیں، دوسروں کی بہتری کے لیے بھی جیتی تھی۔ "وہ صرف میری بیوی نہیں تھی، وہ سمبا (ہمارے پالتو) کی شاندار ماں، اپنے والدین کی چہیتی بیٹی، اور ہر اس شخص کی دوست تھی جو کبھی بھی مشکل میں تھا۔" پراگ نے خواہش ظاہر کی کہ دنیا شیفالی کو صرف ’کانٹا لگا گرل‘ کے طور پر نہ پہچانے بلکہ ایک ایسی عورت کے طور پر یاد رکھے، جو جہاں گئی، وہاں روشنی اور خوشبو چھوڑ آئی۔ شیفالی جری والا 27 جون کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دنیا سے رخصت ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی شبہ ہے کہ اینٹی ایجنگ ادویات اور انجکشنز کے باعث ان کے دل پر اثر پڑا۔ تاہم ان کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی سامنے آنی باقی ہے۔ اُن کی موت نے نہ صرف شوبز انڈسٹری بلکہ اُن کے مداحوں اور چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ لیکن پراگ تیاگی کی سادہ، پُرخلوص اور آنسو بھری تحریر نے ایک بار پھر یاد دلایا کہ شہرت کے پیچھے بھی دل دھڑکتے ہیں، اور اسکرین پر چمکنے والوں کی زندگی میں بھی خاموش دکھ چھپے ہوتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انتقام اور سازشیں، کیا ’مرزاپور‘ سیریز کا اختتام چوتھے سیزن پر ہونے جا رہا ہے؟

سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم

ساری انڈسٹری تھو تھو کررہی ہے۔۔ صبا فیصل اور یاسر حسین کا نادیہ خان پر کڑا وار ! ایک دوسرے کو کیا کھری کھوٹی سنا دیں؟

اپنی زبان پر قابو رکھنا سیکھیں۔۔ زرنش خان نے تنقید پر بلبلاتی نادیہ خان کو شیشہ دکھاتے ہوئے کیا کچھ سنا ڈالا؟

دوسری بیوی کی پہلے سے ایک بیٹی ہے۔۔ منور فاروقی نے اچانک دوسری شادی کرنے سے متعلق حقائق بتا دیے

وہ سب کی ماں جیسی تھی۔۔ شیفالی جریوالا کے شوہر کا آنجہانی بیوی کے لیے الوداعی پیغام

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی