دوسری بیوی کی پہلے سے ایک بیٹی ہے۔۔ منور فاروقی نے اچانک دوسری شادی کرنے سے متعلق حقائق بتا دیے


’’میں نے بیٹے کے لیے شادی کی‘‘ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو پردے میں رکھنے والے بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے پہلی بار اپنی شادی کے فیصلے کے پیچھے کی اصل وجہ بتا دی, اور وہ وجہ تھی: "باپ بننے کا احساس"۔ فرح خان کے ساتھ اپنے حالیہ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے منور نے کہا کہ جب وہ بگ باس کے گھر سے باہر نکلے تو سب سے زیادہ قیمتی لمحہ وہ تھا جب اُن کا بیٹا مائیکل ایک ہفتے تک ان کے ساتھ رہا۔ منور کے بقول، "جب وہ واپس جانے لگا تو دل اندر سے کچھ کہہ رہا تھا۔ لگا جیسے یہ چھوٹا سا انسان مجھ سے کچھ مانگ رہا ہے. وقت، توجہ، اور ایک مکمل خاندان۔" فرح خان نے جب منور کو چھیڑا کہ "تم نے تو بالکل خفیہ انداز میں شادی کرلی، کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی!" تو منور مسکرا کر بولے، "جس خاتون سے شادی کی، ان سے میرا رشتہ صرف ایک مہینہ پہلے طے ہوا تھا۔ لوگوں کو دلچسپی ہے کہ میں کیا کرتا ہوں، کیسے رہتا ہوں، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جاتیں۔" منور نے بتایا کہ ان کی موجودہ اہلیہ مہ جبین کوٹ والا سے اُن کی زندگی کی قدر مشترک یہ تھی کہ دونوں سنگل پیرنٹ تھے۔ "مہ جبین کی ایک دس سال کی بیٹی ہے، وہ بھی میری ہی طرح ایک بچے کی واحد ذمہ داری اٹھا رہی تھیں، تب مجھے لگا شاید ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھ سکتے ہیں اور شاید بچوں کو بھی وہ سادہ سا گھر دے سکتے ہیں جو صرف ماں باپ کی موجودگی سے بنتا ہے۔" یاد رہے کہ منور فاروقی نے گزشتہ برس خاموشی سے مہ جبین کوٹ والا سے شادی کر لی تھی، جو کہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ یہ شادی اس وقت خبروں میں آئی جب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر گردش کرنے لگیں، لیکن دونوں جانب سے طویل خاموشی اختیار کی گئی۔ اب جب منور نے خود خاموشی توڑ دی ہے، تو اندازہ ہوتا ہے کہ کبھی کبھار شہرت اور اسکرین کے پیچھے کچھ کہانیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو صرف جذبات سے لکھی جاتی ہیں، خبروں سے نہیں۔ منور کی شادی ایک روایتی خبر سے زیادہ، ایک باپ کے احساس کی کہانی ہے . ایک ایسا شخص جو اپنے بیٹے کو کھونا نہیں چاہتا تھا، اس لیے اُس نے زندگی میں ایک نیا باب کھول لیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انتقام اور سازشیں، کیا ’مرزاپور‘ سیریز کا اختتام چوتھے سیزن پر ہونے جا رہا ہے؟

سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم

ساری انڈسٹری تھو تھو کررہی ہے۔۔ صبا فیصل اور یاسر حسین کا نادیہ خان پر کڑا وار ! ایک دوسرے کو کیا کھری کھوٹی سنا دیں؟

اپنی زبان پر قابو رکھنا سیکھیں۔۔ زرنش خان نے تنقید پر بلبلاتی نادیہ خان کو شیشہ دکھاتے ہوئے کیا کچھ سنا ڈالا؟

دوسری بیوی کی پہلے سے ایک بیٹی ہے۔۔ منور فاروقی نے اچانک دوسری شادی کرنے سے متعلق حقائق بتا دیے

وہ سب کی ماں جیسی تھی۔۔ شیفالی جریوالا کے شوہر کا آنجہانی بیوی کے لیے الوداعی پیغام

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی