اس کی صرف نبض چل رہی تھی۔۔ شیفالی جریوالہ نے موت سے پہلے شوہر سے کیا کہا تھا؟ قریبی دوست کے انکشافات


"ہاں، شیفالی نے وٹامن سی کی ڈرپ لی تھی۔ یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں، آج کل تو سب ہی لیتے ہیں۔ کچھ گولی سے، کچھ آئی وی کے ذریعے۔ کووڈ کے بعد تو یہ بہت عام ہو گیا ہے۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اُس نے یہ ڈرپ اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے لی یا پہلے سے… پولیس نے اُس شخص کو بھی بلایا تھا جس نے ڈرپ دی تھی تاکہ پتہ چل سکے شیفالی نے کیا لیا تھا۔" یہ الفاظ ہیں اداکارہ پوجا کے، جو اپنی قریبی دوست شیفالی جریوالا کے اچانک انتقال کے بعد ایک انٹرویو میں ان کی آخری رات کی تفصیلات بتا رہی تھیں۔ معروف بھارتی ماڈل اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ ساتھی فنکاروں کے لیے بھی کسی صدمے سے کم نہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی ممکنہ وجہ بلڈ پریشر میں شدید کمی اور اس کے بعد آنے والا دل کا دورہ بتائی گئی ہے، تاہم اس رات کے واقعات ایک گہری کہانی سنا رہے ہیں۔ اداکارہ پوجا کے مطابق، شیفالی بالکل معمول کے مطابق رات کے کھانے کے بعد اپنے شوہر پراگ تیاگی سے کہتی ہیں: "کتے کو واک پر لے جائیں"۔ پراگ جب نیچے گئے تو اچانک گھریلو ملازمہ کی کال آئی کہ "میڈم کی طبیعت بہت خراب ہو گئی ہے"۔ پراگ فوراً واپس فلیٹ پر پہنچے تو منظر دل دہلا دینے والا تھا۔ شیفالی بے ہوش تھیں، آنکھیں بند تھیں، جسم بے حرکت۔ صرف نبض چل رہی تھی۔ پراگ فوری طور پر انہیں اسپتال لے کر روانہ ہوئے، مگر افسوس کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔ اس واقعے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ کہیں موت کی وجہ اینٹی ایجنگ یا وٹامن ڈرپ تو نہیں؟ پوجا نے اس بارے میں واضح کیا کہ "شیفالی نے وٹامن سی کی آئی وی ڈرپ لی تھی، جیسا کہ آج کل بہت سے لوگ لیتے ہیں۔" تاہم اس کا ٹائم فریم ابھی تک واضح نہیں، اور پولیس اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے ڈرپ دینے والے فرد کو بھی طلب کر کے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ شیفالی کو کیا دوا دی گئی تھی اور کس وقت دی گئی۔ اسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ شیفالی نے اسی دن آئی وی ڈرپ لگوائی تھی۔ شیفالی جریوالا کے انتقال کی خبر نے سوشل میڈیا پر غم کی لہر دوڑا دی۔ 'کانٹا لگا' سے شہرت پانے والی یہ فنکارہ صرف 42 برس کی عمر میں زندگی سے رخصت ہو گئیں۔ ان کی آخری رسومات 28 جون کو ممبئی کے اوشیوارہ شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جہاں ان کے اہلِ خانہ، قریبی دوست اور انڈسٹری کے افراد موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ساری انڈسٹری تھو تھو کررہی ہے۔۔ صبا فیصل اور یاسر حسین کا نادیہ خان پر کڑا وار ! ایک دوسرے کو کیا کھری کھوٹی سنا دیں؟

اپنی زبان پر قابو رکھنا سیکھیں۔۔ زرنش خان نے تنقید پر بلبلاتی نادیہ خان کو شیشہ دکھاتے ہوئے کیا کچھ سنا ڈالا؟

دوسری بیوی کی پہلے سے ایک بیٹی ہے۔۔ منور فاروقی نے اچانک دوسری شادی کرنے سے متعلق حقائق بتا دیے

وہ سب کی ماں جیسی تھی۔۔ شیفالی جریوالا کے شوہر کا آنجہانی بیوی کے لیے الوداعی پیغام

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی