خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کے قریب


خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں 92 ممبران ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ممبران کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ 145 کے ایوان میں 115 منتخب ممبران ہیں جبکہ 26 خواتین نشستیں اور 4 اقلیتی نشستیں مختص ہیں۔ کے پی اسمبلی میں جے یو آئی (ف )کے 7 منتخب ممبران کو 10 خواتین، 2 اقلیتی ممبران ملنے پر ان کے ممبرز کی مجموعی تعداد 19ہوگئی۔ مسلم لیگ (ن) کے 6 منتخب ممبران اسمبلی کو 9 مخصوص نشستیں ملنے پر ان کی تعداد 15 ہوگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ممبران کی تعداد 4 تھی جنہیں 6 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ملنے پر ان کی تعداد 11 ہوگئی۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے پاس ایوان میں 2 نشستیں تھی جنہیں ایک مخصوص نشست ملنے پر ان کی تعداد 3 جبکہ ایک مخصوص نشست ملنے پر عوامی نیشنل پارٹی کی تعداد بھی 3 ہوگئی ہے۔ ایوان میں ہشام انعام اللہ اور علی ہادی آزاد ممبران ہیں تاہم ان دونوں کی حمایت بھی اپوزیشن اتحاد کو حاصل ہے۔ یاد رہے کہ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی اور اپوزیشن اتحاد کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے صرف 20 ممبران درکار ہیں۔ کے پی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے مطابق ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے انہیں 18، 20 ممبران درکار ہوں گے تاہم اب تک اپوزیشن نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ البتہ بجٹ تقریر میں یہ ضرور کہا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کا 12 واں اور آخری بجٹ ہے۔ اگر حکومت نے گورننس اور لاء اینڈ آرڈر پر فوکس کیا تو ہمارا کوئی شوق نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آن لائن شاپنگ پر اضافی کٹوتی، کوریئر کمپنیوں پر دباؤ یا صارفین پر بوجھ؟

اسرائیل کے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے

روس کا افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پاکستان سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 28 بچیوں سمیت کم از کم 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب کے باعث 21 بچوں سمیت درجنوں ہلاکتیں، فلڈ وارننگ نہ دیے جانے پر سوالات اُٹھنے لگے

غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی کیسے رجسٹرڈ اوورسیز ورکر بن سکتے ہیں؟

ہائبرڈ نظام میں محبت کا انجام

کراچی میں گِرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے: حکام

غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے پاکستانی کیسے رجسٹرڈ اوورسیز ورکر بن سکتے ہیں؟

روہڑی کی تنگ گلیوں میں ’نو ڈھالہ‘ تعزیہ اور صدیوں پرانی شمع گل ماتم کی روایت

لیاری عمارت گرنے کا معاملہ انتہائی المناک قرار، ملوث افراد کیخلاف ایکشن ہوگا؛ وزیر اعلیٰ سندھ

حماس کے ناقابلِ قبول مطالبات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب سے 15 بچیوں سمیت 43 افراد ہلاک

جعلی بھرتیوں کا نیٹ ورک، جھوٹے اشتہارات سے صوبائی اور وفاقی محکمے کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی