ٹک ٹاکر بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ’واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی‘


راولپنڈی میں 16 سال کی بیٹی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ختم نہ کرنے پر قتل کر کے فرار ہونے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔بدھ کو سامنے آنے والی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں منگل کو پیش آیا تھا۔ملزم اخلاق نے بیٹی مہک شہزادی کو موبائل سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا تاہم ایسا نہ کرنے پر اس نے بیٹی پر فائرنگ کردی اور موقعے سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ’مہک شہزادی کے اہلِ خانہ نے ابتدائی طور پر اس قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔‘’تاہم شک ہونے پر تحقیقات شروع کیں تو جلد ہی معلوم ہو گیا کہ یہ خودکشی کا واقعہ نہیں ہے بلکہ قتل کی واردات ہے۔‘’مقتولہ کے پیٹ پر گولیوں کے نشانات پائے گئے تھے جبکہ گھر کے اندر سے گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے۔‘پولیس کے مطابق ’جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا اور اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔‘اس مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’ملزم اخلاق نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر بیٹی کو گولی مار کر قتل اور فساد فی الارض کا ارتکاب کیا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وفاق اور پنجاب میں نئی فورسز کا قیام، سکیورٹی پالیسی یا سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش؟

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

کوئٹہ: 12 سالہ مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اعترافی بیان سامنے آگیا

ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن طاقت کا بے دریغ استعمال قبول نہیں، وزیرخارجہ اسحاق ڈار

آن لائن توہین مذہب کے کیسز میں اضافہ، عدالت کا حکومت کو تحقیقات کا حکم

برطانیہ کا پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے آج سے ای ویزے کی سہولت کا آغاز

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

لائیو: ’مناسب وقت دینا ضروری‘، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کا ریکوری نوٹس غیرقانونی قرار دے دیا

پنجاب میں پی ٹی آئی ’مفلوج‘: قیادت کا بحران یا حکومتی دباؤ؟

لائیو: سپریم کورٹ کا بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار

لائیو: برطانیہ کا آج سے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا سہولت کا آغاز

ضلع شانگلہ میں زہریلے مشروم کھانے سے ایک ہی روز میں 8 بچے متاثر

ہنزہ میں نئی تعمیرات کے لیے جاری تمام این او سی منسوخ: ’ماحول دشمن سیاحت کسی کے مفاد میں نہیں‘

آکسیجن کے بغیر کوہ پیمائی کتنی خطرناک ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی