ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن طاقت کا بے دریغ استعمال قبول نہیں، وزیرخارجہ اسحاق ڈار


پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن و استحکام کا رشتہ چاہتا ہے تاہم گزشتہ تین ماہ میں جنوبی ایشیا میں انتہائی پریشان کن پیش رفت دیکھنے میں آئی۔اسحاق ڈار نے منگل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ’معتبر تحقیقات یا تصدیقی ثبوت کے بغیر پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنا افسوس ناک ہے، اس اقدام نے دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کو ایک بڑے تنازع کے دہانے پر پہنچا دیا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جنگ بندی اور مستحکم علاقائی توازن کے لیے پرعزم ہے تاہم یہ قابل قبول نہیں ہے کہ طاقت کے استعمال کو معمول بنایا جائے۔’ہم سمجھتے ہیں کہ تنازعات اور اختلافات جبر کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں۔ اس تناظر میں ایک جامع اور منظم بات چیت کا آغاز بامعنی طور پر ان تمام مسائل کو حل کر سکتا ہے جو طویل عرصے سے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو درہم برہم کیے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں دوطرفہ معاہدوں پر سختی سے عمل درآمد بھی ضروری ہو گا۔‘وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کہا کہ 1967 کی سرحدوں اور بیت المقدس کے بطور دارالحکومت دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، متنازع علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی یک طرفہ کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع علاقوں کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مولانا خان زیب کی یاد میں ’مِنی لائبریریز‘، ’اپنی جان سے زیادہ اِن کی حفاظت کریں گے‘

پاکستان میں مون سون کی شدید بارشیں، پنجاب میں مختلف حادثات کے دوران 33 اموات

پنجاب میں ایک دن میں 33 ہلاکتیں، ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

لاہور سے بغیر پاسپورٹ اور ویزا سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی شہری کا ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت مل گئی: پی آئی اے کو اس پابندی سے کتنے ارب کا نقصان ہوا؟

وفاق اور پنجاب میں نئی فورسز کا قیام، سکیورٹی پالیسی یا سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش؟

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، بدھ کو مزید 28 افراد ہلاک

پنجاب بھر میں آج بارش اور آندھی سے 28 افراد ہلاک، 90 زخمی

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

'امریکا پاکستان پورٹس ویبینار' کے ذریعے بندرگاہوں کے شعبہ میں امریکی تجارتی خدمات کے نئے مواقع

پاک افغان تجارتی روٹ انگور اڈہ دو سال سے بند

گورنر خیبر پختونخوا کی سینیٹ انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کی پیشکش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی